?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ حمیرا ارشد نے ’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان کی ججز پینل میں شمولیت پر اعتراض کیا، جس پر شوبز شخصیات نے فواد خان کی حمایت میں ردعمل دیا۔
گزشتہ دنوں حمیرا ارشد نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران پاکستان آئیڈل میں فواد خان کی بطور جج شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے فنکاروں کو جج نہیں بننا چاہیے جن کا موسیقی سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ موسیقی سے تعلق نہ رکھنے والے فنکاروں کو جج پینل میں شامل کیا جاتا ہے اور اب بھی یہی ہو رہا ہے۔
حمیرا ارشد کے مطابق ایسے پروگرامز میں ان لوگوں کو جج بنایا جانا چاہیے جنہوں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہو، کیونکہ یہ حق انہی کا بنتا ہے۔
تاہم، حمیرا ارشد کے اس بیان کے بعد متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر فواد خان کی حمایت میں ردعمل دیا۔
اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ فواد خان پاکستان کے معروف راک میوزک بینڈ ’ای پی‘ (اینٹیٹی پیراڈائم) کے مرکزی گلوکار رہے ہیں، جو ’بیٹل آف دی بینڈز‘ کے پہلے فاتح تھے، ان کی موسیقی، گائیکی اور لائیو پرفارمنس کا تجربہ برسوں پر محیط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد خان چونکہ ایک میوزک ریئلٹی شو میں حصہ لے کر فاتح بنے تھے، اس لیے وہ مقابلے میں شامل افراد کے جذبات اور تجربات کو دوسروں سے بہتر سمجھتے ہیں، وہ تین سیزنز تک ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے جج بھی رہ چکے ہیں اور وہ ان کے پسندیدہ جج تھے کیونکہ ان کی تنقید اور تجزیہ ہمیشہ گہرا اور مدلل ہوتا تھا۔
اداکار ہارون شاہد نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ یہ انتہائی بے وقوفانہ بحث ہے، یہ بات تشویشناک ہے کہ حمیرا ارشد کو فواد خان اور بلال مقصود کے موسیقار ہونے کا علم ہی نہیں۔
ان کے مطابق پاکستان آئیڈل کا موجودہ سیزن بہت اچھا جا رہا ہے اور انہیں ججز کا پورا پینل بہت پسند ہے۔
اداکار نمیر خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر فواد خان کے کیریئر پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہی تو ہمارا قومی مسئلہ ہے، ہم کسی کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، ہمیں اپنے لوگوں کو نیچا دکھانے کے بجائے ان کی کامیابی کا جشن منانا چاہیے، فواد خان ایک اسٹار ہیں اور انہیں کسی کے سامنے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔
اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں فواد خان کے حق میں لکھا کہ وہ اس تنقید کی مستحق نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم ایک ایسی قوم بن چکے ہیں جو دوسروں کو عوامی سطح پر نیچا دکھانے میں خوشی محسوس کرتی ہے، جب کہ سامنے مسکرا کر ملتی ہے، ہر چیز پر اپنی پسند کے مطابق تنقید کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ لوگوں نے اپنے سفر میں کتنی جدوجہد کی ہے۔
اداکارہ کے مطابق صحت مند تنقید پیشہ ورانہ عمل کا حصہ ہے، مگر اپنے ہی لوگوں پر ضرورت سے زیادہ تنقید ترقی نہیں بلکہ شرمناک رویہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف زبانی جمع خرچ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انٹالیہ میں ڈپلومیٹک فورم
اپریل
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر
سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی
جولائی
عراقی حزب اللہ کے میزائلوں سے بھی صیہونیوں کو خطرہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے عراق کےاسلامی مزاحمتی گروپ نجباء کی میزائل
جون
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت، خاردار تاریں نصب، اضافی نفری تعینات
?️ 16 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف
مارچ
ماضی سے عبرت حاصل کریں؛ایرانی صدر کا امریکہ سے خطاب
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے
جولائی
وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے
مئی
کیا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ایران نے کیا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملوں کے بارے
جنوری