?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے 2022 اور 2023 کے بلاک بسٹر ڈراما ’تیرے بن‘ کا بھارت میں ریمیک بنائے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی شوبز ویب سائٹ بولی وڈ شادیز کے مطابق متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار و پروڈیوسر ایکتا کپور پاکستانی ڈرامے کا بھارت میں ریمیک بنائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور معروف ٹی وی چینل کلرز ٹی وی کے لیے پاکستانی ڈرامے کا ریمیک بنائیں گی اور اس کے لیے انہوں نے مرکزی اداکاروں کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکتا کپور نے ’تیرے بن‘ کے ہندی ریمیک کے لیے کانیکا من اور عائشہ خان سے رابطہ بھی کرلیا ہے، تاہم مرکزی مرد اداکار کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر پاکستانی ڈرامے کے ہندی ریمیک کو جولائی 2024 تک کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
اگرچہ بھارتی میڈیا نے ذرائع سے خبروں میں بتایا کہ ایکتا کپور پاکستانی ڈرامے کا ریمیک بنانے جا رہی ہیں، تاہم خود فلم ساز و ڈراما نگار نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ایکتا کپور کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی جیسے لانگ بھارتی سیریل بھی بنا چکی ہیں جب کہ وہ متعدد فلموں کو بھی بنا چکی ہیں۔
پاکستانی ڈرامے تیرے بن کو بھارت میں بھی کہانی، کرداروں اور مناظر کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا اور اس سمیت دیگر پاکستانی ڈرامے بھی بھارت میں بڑے شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔
تیرے بن کی مقبولیت کے بعد ڈرامے کی ٹیم نے جلد ہی اس کے دوسرے سیزن کو نشر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم تاحال اس کا دوسرا سیزن نشر نہیں کیا جا سکا۔
ڈراما ’تیرے بن‘ کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ روز (6 جولائی 2023 کو) نشر کی گئی تھی۔
58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا تھا۔
ڈرامے میں بشریٰ انصاری، حرا سومرو، سبینہ فاروق، فضیلہ قاضی اور فرحان علی آغا سمیت دیگر نے کردار ادا کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
صیہونی حکومت مزاحمت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش میں
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو
دسمبر
مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی مدد کے تمام راستے بند کرنے چاہئیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے ایران کے سپریم لیڈر نے امسال کے حج
جون
ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل
اکتوبر
ایرانی اور پاکستانی پارلیمانی حکام کا مشترکہ چیلنجز کے خلاف اسلامی اتحاد پر زور
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسلامی مشاورتی اسمبلی میں ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ
اکتوبر
بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا، وزیراعظم
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی
فروری
جعلی ویڈیوز و تصاویر کو روکنے کیلئے سونی کا فون میں اہم فیچر دینے کا امکان
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے
نومبر
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں قانونی رکاوٹ نہیں، عطااللہ تارڑ
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ
دسمبر