?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان سے ہٹا دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’لازوال عشق‘ کے پیج سے جاری کردہ پیغام کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکتا۔
شو کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ چند ممالک جن میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، میں پروگرام کو بذریعہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) دیکھا جاسکتا ہے۔
یوٹیوب نے شو کی معطلی کی وجوہات پر فی الحال ردِعمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ اردو زبان میں پیش کئے جانے والے اس شو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، اس کا پہلا ٹریلر 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، 100 اقساط پر مشتمل اس شو کی میزبانی عائشہ عمر کر رہی ہیں، اب تک اس پروگرام کی 50 اقساط نشر کی جا چکی ہیں۔
مذکورہ شو کو اپنے منفرد موضوع کے سبب پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا، اس شو کے خلاف پیمرا میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس پروگرام میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین ایک ساتھ رہتے دکھائی دے رہے ہیں، جو ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔
اس حوالے سے پیمرا نے تصدیق کی کہ انہیں شو کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کا دائرہ اختیار نہیں ہے لہٰذا پی ٹی اے سے رجوع کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور مصر کی قربت نے صیہونیوں کو کیوں سیخ پا کیا ہے؟
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے بعد ایران اور مصر کے
جون
کیا ترکیہ یوکرین اور روس کی جنگ میں غیر جانبدار ہے؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: آنکارا سے شائع ہونے والے متعدد اخبارات نے ترکی کے انٹلیجنس
جون
’کچھ حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی گئی
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے
جنوری
حج امسال فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مقدس احتجاج کا منظر بنے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: حج، خاص کر اس سال جو "قرآنی سلوک، اسلامی یکجہتی
مئی
مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قابلِ ڈیوٹی درآمدات میں زبردست کمی کے ساتھ
جون
صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے
جنوری
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی
مارچ