🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے زاویار نعمان شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔
زاویار نعمان کا شمار ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے والد کے ہمراہ بھی کام کر چکے ہیں اور ان کے متعدد ڈراموں کو کافی پسند بھی کیا گیا۔
تاہم حال ہی میں زاویار نعمان کے والد اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا اداکاری نہ کرے لیکن ان کا بیٹا پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کر چکا تھا۔
نعمان اعجاز نے ایک ٹاک شو میں شوبز انڈسٹری کی مشکل حالات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ بیٹے کے فیصلے پر جذباتی ہوگئے تھے اور رو پڑے تھے۔
سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں، یہ مشکل ترین فیلڈ ہے، اسی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس شعبے میں نہ آئے۔
اداکار کے مطابق انہوں کبھی نہیں چاہا تھا کہ ان کا بیٹا اداکار بنے اور نہ ہی انہوں نے کبھی بیٹے کو ایسی ترغیب دی اور نہ ہی ان کی ایسی تربیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بیٹے نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور رو پڑے۔
نعمان اعجاز نے بتایا کہ وہ جائے نماز پر ہی بیٹے کے اداکاری کے فیصلے پر رو پڑے تھے کہ انہوں نے یہ کس طرح کا فیصلہ کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ خود ملنگ آدمی ہیں، ہر کام کرلیتے ہیں لیکن ان کا بیٹا ایسا نہیں، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا شوبز کے بجائے کسی دوسرے شعبے میں جائے۔
مشہور خبریں۔
افریقہ میں چین اور دوسروں کے درمیان اقتصادی مقابلہ
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چین نے افریقی ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر
مارچ
ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان
اکتوبر
فاتح کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین میں قابل مذمت ہے:عراقی وزیر اعظم
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر اور عراق کی
جنوری
آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن
دسمبر
کیا جن پنگ تائیوان پر حملہ کرے گا ؟
🗓️ 17 جون 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق چینی صدر شی جن
جون
تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر
🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک
اپریل
صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں ہمارے جنگجووں کو فخر: زیاد النخالہ
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
نومبر