?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے یہ پیغام ویکسین لگوانے کے بعد عوام کے لیے جاری کیا ہے۔کورونا ویکسین ہمیں اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کرے گی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نعمان اعجاز نے ویڈیو کے کیپشن میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آداب! میں تمام لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ ’کورونا ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِگردش افواہوں پر اپنے کان مت دھریں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا ویکسین ہمیں اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کرے گی۔‘نعمان اعجاز نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت فرمائے۔‘
خیال رہے کہ نعمان اعجاز سے قبل بھی پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، ایاز سمو، ندا یاسر، یاسر نواز، ماہرہ خان، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، حرا مانی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغرب توہین رسالت کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرے
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف
اپریل
شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے، عاطف اسلم
?️ 23 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم کی روحانی اور مذہبی باتیں کرنے
فروری
امریکی زیڈ جنریشن اسرائیل کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: بائیڈن بخوبی جانتے ہیں کہ اگر فلسطینی حامی نوجوان یونیورسٹی
اپریل
’قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘، دفتر خارجہ کا امریکا کو جواب
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق
مئی
غزہ کی جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کی نئی تجویز
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: آج خبر رساں ادارے روئٹرز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے
مارچ
اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا
?️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا
فروری
سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے
ستمبر
غزہ میں نسل کشی جاری؛ مزید 100 فلسطینی شہید
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں
اگست