نعمان اعجاز کا نئے ڈرامے ‘شرپسند’ کا ٹیزر جاری

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے ‘شرپسند’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس میں وہ منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

نعمان اعجاز جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈراما سیریل ‘شرپسند’ میں نظر آئیں گے۔

ان کا شمار انڈسٹری کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈرامے میں کم وقت میں بھی ایسی اداکاری کرتے ہیں جو ناظرین کے ذہنوں میں طویل عرصے تک محفوظ رہ جاتی ہے۔

حال ہی میں نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ ان کا کردار منفی نوعیت کا ہوگا۔

ٹیزر میں نعمان اعجاز شرپسند کردار کا تعارف یوں کروا رہے ہیں کہ شرپسند وہ نہیں ہوتا جو شور مچائے، بلکہ وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے دلوں میں دراڑ ڈال دے، اس کے چہرے پر مسکراہٹ، مگر نیت میں زہر چھپا ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ کھلی آنکھوں سے جو دیکھا جائے وہی سچ ہو، کبھی کبھی فراست کا دکھایا ہوا بھی سچ ہوتا ہے۔

ٹیزر میں نعمان اعجاز کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ بھی دکھائی گئی ہے، جب کہ ڈرامے کے عنوان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کو اپنے اشاروں پر نچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حریم فاروق، عفان وحید، حرا مانی، نادیہ افگن، ثمینہ احمد اور دیگر شامل ہیں۔

’شرپسند‘ کی کہانی سارہ صادق نے لکھی ہے، جب کہ اس کی ہدایتکاری احسن طلیش نے کی ہے۔

فی الحال ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید کی جا رہی ہے کہ یہ جلد منظر عام پر آئے گا۔

مشہور خبریں۔

100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک

54 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کا امکان

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: 54 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کاید

امریکی معیشت میں بہتری کے بارے میں ٹرمپ کا دعوی

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ انتخابی ریلی میں اپنی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے

فواد چوہدری نے پنجاب کے کسانوں کو مبارک باد دی

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

اسرائیلی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

?️ 8 ستمبر 2025اسرائیلی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم

چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر ٹرمپ کی کینیڈا کو وارننگ

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے

اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے