?️
کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے سب کو عالمی یومِ ماحولیات کی تقریبات میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس سال پاکستان کی عالمی سطح پر ’عالمی یومِ ماحولیات‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دوسروں پر تنقید کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔
اداکار نعمان اعجاز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب کو عالمی یومِ ماحولیات کی تقریبات میں خوش آمدید، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس مرتبہ اس دن کی میزبانی پاکستان سر انجام دے رہا ہے۔اداکار نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کی چھوٹی چھوٹی عادات ماحول کی تبدیلی اور بہتری میں کتنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔اداکار نے بتایا کہ انہیں باغبانی کا بہت شوق ہے اور میں صفائی کا بہت خیال رکھتا ہوں اور میں جہاں بھی جاتا ہوں اور کام کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اس چیز کا پرچار کروں ۔نعمان اعجاز نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنے اقدامات کریں۔
نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر حالیہ تنازعات کے تناظر میں لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں سعادت حسن منٹو کا مشہور زمانہ قول لکھا۔
نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’کون مسلم ، کون کافر، کون جنتّی، کون جہنمی، کیوں نہ یہ اختیار خدا کو ہی واپس کردیا جائے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔


مشہور خبریں۔
ریاض اجلاس میں حماس کا پیغام
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:آج اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں
نومبر
کراچی کے تاجروں کا جلد نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے نئی ایئر لائن
نومبر
پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے: شیخ رشید
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ
جولائی
اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ
نومبر
نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ سخت تشویش میں مبتلا
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی کاروائیوں میں شدت آنے کے بعد نتن
فروری
ماورا حسین کی راحت فتح پر بنائے گئے پیروڈی گانے کی ویڈیو وائرل
?️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی
فروری
اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے، عمران خان
?️ 16 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
جولائی
بائیڈن کے گھر سے 5 نئی دستاویز اور برآمد ہوئی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ولمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے یوکرین اور
جنوری