?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ان کے حامیوں کی جانب سے ملک بھر میں کیے گئے مظاہروں پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج سے ماہرہ خان ہیں، جس نے جو کرنا ہے، کرلے۔
رابعہ کلثوم نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن 27 دسمبر کو امن قائم رکھا ہوا تھا تو وہ بھی آج سے ماہرہ خان ہیں، جس نے جو کرنا ہے، کرلے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور تھا تو وہ بھی آج سے ماہرہ خان ہیں، جس نے جو کرنا ہے، کرلے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی گرفتاری اور ان کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے ایک ایسے وقت میں پوسٹ کی جب تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کیے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کیا۔
اگرچہ اداکارہ نے واضح طور پر تحریک انصاف اور عمران خان کی حمایت نہیں کی، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرتے ہوئے اس پر عمران خان کی تصویر لگالی۔
رابعہ کلثوم نے ایک ایسے وقت میں مذکورہ پوسٹ کی جب عمران خان کو 11 مئی کی شام کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ساتھ ہی چیف جسٹس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ عمران خان اپنی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کی جانے والی توڑ پھوڑ کی مذمت بھی کریں لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین نے جلاؤ گھیراؤ کی واضح مذمت نہیں کی۔
بعد ازاں عمران خان کو 12 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی تمام کیسز میں 17 مئی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی 9 مئی کو گرفتاری کے فوراً بعد ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، فوج کی املاک اور تنصیبات پر حملہ کیا گیا، سرکاری عمارتوں میں آگ بھی لگائی گئی، اس دوران 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
ملک میں افراتفری جیسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور عمران خان کو گرفتار کرنے پر سیخ پا دکھائی دیے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کمپنی کا چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ
?️ 12 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری
جولائی
نیویارک ٹائمز: ٹرمپ کے حامی وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائیوں سے پریشان ہیں
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا ہے
اکتوبر
خاقان شاہنواز نے خود کو کرینہ کپور کے بیٹے کے لیے فٹ قرار دے دیا
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے
دسمبر
روس کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس
فروری
الیکشن کمیشن نے 2023 انتخابات کی تیاری شروع کر لی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
دسمبر
بحرین کی حکومت نے 4 مخالفوں کی سزائے موت کا حکم جاری کیا
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: ورلڈ ہیومن رائٹس واچ اور بحرین رائٹس اینڈ فریڈمزسینٹر نے
اکتوبر
27 پاور پلانٹس میں تکنیکی مسائل یا خرابی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہبازشریف کو جمعرات کو بتایا گیا کہ 7
اپریل
عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر قانونی ماہرین کی رائے
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق
نومبر