?️
کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ان کے سب سے بہترین دوست پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں ہیں۔
عمران عباس بولی وڈ فلموں اے دل ہے مشکل، جاننثار اور کریچر 3 ڈی سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے متعدد بھارتی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی شرکت کی تھی۔
علاوہ ازیں عمران عباس کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت میں کام اور وہاں رہنے کے دوران ہونے والی دوستیوں سے متعلق کھل کر باتیں بھی کیں۔
عمران عباس نے کہا کہ اگرچہ بھارت کو ہمارا دشمن ملک سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے آباؤ و اجداد وہیں سے آئے تھے اور وہاں رہنے والے کتنے ہی افراد کے والدین یہاں سے وہاں گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے دوران ممبئی میں رہتے ہوئے انہیں ایسا لگا کہ وہ کراچی میں ہی رہ رہی ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہاں رہتے ہوئے انہوں نے وہاں کے ماحول کو پاکستان سے مختلف پایا۔
عمران عباس نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے سب سے بہترین دوست بھی بھارت میں ہی ہیں۔
انہوں ںے دعویٰ کیا کہ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی ان کے بہت اچھے دوست ہیں جب کہ آنجھانی بونی کپور کی سابق اہلیہ مونا کپور ان کی راکھی بندھی بہن ہیں اور دیگر اداکار بھی ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ممبئی جاکر انہوں نے وہاں بہت سارے دوست بنائے اور وہاں جاکر انہیں کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے
اگست
صیہونیوں کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیل کو رفح میں
مئی
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی بے حرمتی کا ہولناک واقعہ
?️ 22 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم
اپریل
بدقسمتی ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں، عمران خان
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
ہآرتض: مذاکرات جنگ کے خاتمے کے بارے میں ہیں، قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں نہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے سیاسی طور پر باخبر
جولائی
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف
مئی
عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، عمران خان
?️ 5 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے
اکتوبر
نیب آرڈیننس میں ترامیم
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل
مئی