میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان سے متعلق موت کی خبریں گردش کرتی ہیں جس پر لوگ انہی کو فون کال کرکے خیریت دریافت کرتے ہیں جس پر انہیں شرمندگی ہوتی ہے۔

اداکارہ اسما عباس نے مزاحیہ پرورگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا آئے روز ان کی موت کی جعلی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

پروگرام کے دوران اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے متعلق سب سے زیادہ عجیب و غریب افواہ کیا سنی ہے؟ جس پر اسماء عباس نے جواب دیا کہ ’عجیب تو نہیں لیکن ہر وقت ایک ہی خبر گردش کرتی رہتی ہے کہ میں مرچکی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے انتقال کی خبر پر جب لوگ مجھے فون کال کرتے ہیں تو اتنی شرمندگی ہوتی ہے، میں انہیں جواب دیتی ہوں ’سوری میں تو زندہ ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ڈیڑھ ماہ قبل گلوکار سجاد علی کا فون آیا جس پر میں پہلے حیران ہوئی کہ اتنی بڑی شخصیت مجھے کال کررہی ہے، میں خوش ہوگئی تھی کہ سجاد نے مجھے یاد کیا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’سجاد نے فون پر میری خیریت دریافت کی جس پر میں نے جواب دیا کہ ’جی میں تو بالکل ٹھیک ہوں‘، جس پر سجاد نے کہا کہ ’میں اور میرے گھر والے آپ کے انتقال کی خبر پر بہت پریشان تھے۔‘

یاد رہے کہ تقریباً 5 یا 6 سال قبل اداکارہ اسماء عباس کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے اس موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ایک طرف اسکرین پر اپنا کام جاری رکھا اور دوسری جانب اس موذی مرض کو شکست دی۔

اس دوران ان کی موت کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی تھیں۔

تاہم اداکارہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ڈراموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک اور سوال کیا گیا کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ زارا نور عباس اور داماد (اداکار) اسد صدیقی میں سے کون بہترین اداکار ہیں جس پر اسما عباس نے جواب دیا کہ اسد صدیقی زیادہ بہتر اداکار ہیں۔

مشہور خبریں۔

مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان

🗓️ 16 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین 

گوگل کا جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

🗓️ 16 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی

🗓️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ

فلسطینی بچوں کے قتل عام پر شمالی کوریا کا رد عمل

🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گذشتہ 12 روز کے دوران

حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے

🗓️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی

جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

🗓️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ

پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو

🗓️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے