مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے بھی پاکستان کے دیگر مشہو رشخصیات سمیت  محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شکرگزار ہے جن کی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لئے وقف تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شُکر گُزار ہے جن کی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لیے وقف تھی۔مہوش حیات نے کہا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستان کے سچے ہیروز میں سے ایک ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کی وجہ سے ہی ہم خطے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔آخر میں مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ

آئی ایم ایف معاہدہ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے سستا

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر

کورونا کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہو؛چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے شروع ہونے

مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو

اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس کو طلب کرلیا

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے آڈیو لیک کے

آرامکو کے 4% شیئرز سعودی اسٹیٹ فنڈ میں منتقل

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے آرامکو کے 4 فیصد حصہ کو سرکاری

پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے