?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے مہنگائی اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے اور بجلی کے زائد بل کسی کو بھی دل کا دورہ دے سکتے ہیں۔
نبیل ظفر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی کمی کو اپنی زندگی میں بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں، چونکہ والد کا انتقال ان کی نوجوانی میں ہی ہو گیا تھا، اس لیے وہ اپنی والدہ کے بہت زیادہ قریب تھے اور ان کی ہر بات مانتے تھے۔
اداکار کے مطابق وہ اکثر لوگوں کو کہتے ہیں کہ یہ دونوں رشتے جب زندگی میں انسان کے پاس ہوتے ہیں تو انہیں ان رشتوں کی قدر نہیں ہوتی اور جب یہ رشتے زندگی سے رخصت ہو جاتے ہیں تو ان کی قدر و اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال سے قبل وہ جب بھی کسی کے والد یا والدہ کی وفات کی خبر سنتے تھے تو ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ ’بہت دکھ ہوا‘، لیکن انہیں ان الفاظ کا درد اس وقت محسوس ہوا جب ان کے اپنے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اس دن انہیں یہ احساس ہوا کہ یہ سننا کتنا تکلیف دہ ہے کہ ’بہت دکھ ہوا‘، کیونکہ یہ جملہ سن کر ہی کسی کا بھی دل غم سے پھٹ جاتا ہے۔
نبیل ظفر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب وہ اکثر اپنے چھوٹے بھائی سے کہتے ہیں کہ لگتا ہے ان کے اندر ابا کی روح آ گئی ہے، کیونکہ وہ جب بھی کوئی اضافی لائٹ یا پنکھا کھلا دیکھتے ہیں تو فوراً یہی کہتے ہیں کہ اوہ بھائی، اسے بند کرو، بل بہت آئے گا۔
اداکار کے مطابق اب وہ جب بھی گھر میں کوئی فالتو لائٹ کھلی دیکھتے ہیں تو فوراً ان کے منہ سے یہی نکلتا ہے کہ جب کوئی یہاں پر نہیں بیٹھا تو یہ پنکھا کیوں کھلا ہے، بل بہت آئے گا بھائی۔
نبیل ظفر نے کہا کہ بجلی کے بل کچھ عرصے سے اس قدر زیادہ آرہے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہو کر انہوں نے گھر میں سولر لگوا لیا ہے اور جب کبھی کراچی میں بادل ہوتے ہیں تو ان کا بس نہیں چلتا کہ وہ سولر اٹھا کر حیدرآباد لے جائیں۔
اداکار نے بتایا کہ پچھلے دنوں کراچی میں بہت زیادہ بادل تھے، جس پر وہ دل ہی دل میں بادلوں سے مخاطب ہو کر یہی کہہ رہے تھے کہ بھائی یا تو برس پڑو یا پھر کراچی سے چلے جاؤ، تمہاری وجہ سے گھر کا سولر نہیں چل پا رہا۔


مشہور خبریں۔
سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے
جنوری
مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 27 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم
جون
لندن کی سڑکوں پر انصاف کی پکار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر ہزاروں
ستمبر
کس ملک میں سب سے زیادہ بچے گولی لگنے سے مرتے ہیں؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: ایک نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
قابضین کے حملوں کے خلاف مقاومت جاری رہے گی : جہاد اسلامی
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جہاد اسلامی کے ترجمان طارق عزالدین نے زور دے کر
دسمبر
ترک صدر کا شام میں اپنی موجودگی کا جواز پیش کرنے کی کوشش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں اپنی فوجی
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں
جولائی
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا
?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ
جون