ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

?️

کراچی (سچ خبریں) دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں دنیا کا اہم ترین ایوارڈ ’نوبیل انعام‘ حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ان کا نکاح کل پاکستانی نوجوان عصر ملک سے ہواہےنکاح کی تصدیق کے بعد پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عصر ملک سے متعلق ہی معلومات تلاش کرتے دکھائی دئے۔

ملالہ یوسف زئی کو تو دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں، تاہم ان کے شریک حیات سے متعلق نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ پاکستانیوں کو بھی بہت ہی کم معلومات ہے۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 9 نومبر کی شب نکاح کی تصدیق کیے جانے کے بعد پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عصر ملک سے متعلق ہی معلومات تلاش کرتے دکھائی دئے۔

عصر ملک اگرچہ عوامی شخصیت نہیں ہیں، تاہم وہ کھیل اور میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے جانی پہچانی شخصیت ہیں اور وہ اسپورٹس منیجمنٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔عصر ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مختصر پروفائل کے مطابق وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ’نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر‘ (این ایچ پی سی) میں جنرل منیجر ہیں۔

ذرائع کے مطابق عصر ملک کو پی سی بی نے 29 مئی 2020 کو این ایچ پی سی میں ہائی پرفارمنس منیجر کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطان کی منیجمنٹ سے وابستہ تھے۔

مشہور خبریں۔

اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان

?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت  ایم کیو ایم 

طاقتور کیمرے سے لیس ’ویوو‘ کا مڈ رینج فون متعارف

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے طاقتور

سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے

?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات

?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس

شامی فوج کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی دو دھاری تلوار

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام کے مختلف علاقوں

حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل

?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل

وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون

?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے