🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔اس حوالے سے سنجیدہ شیخ نے کہا کہ میں صرف چاہتی ہوں کہ میری بیٹی مجھ پر فخر کرے جبکہ عامر علی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کی طلاق کے کاغذات کو آئے تقریباً 9 ماہ ہو چکے ہیں، وہ اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں، وہ دونوں انتہائی پرائیویٹ ہیں اور اس طرح طلاق کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دینا چاہتے۔
جوڑے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کی دو سالہ بیٹی آئرہ اپنی والدہ سنجیدہ شیخ کے ساتھ اُن کے گھر میں رہ رہی ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے جب جوڑے سے رابطہ کیا تو عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں نے طلاق کی خبر کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی اور اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
سنجیدہ شیخ نے کہا کہ میں صرف چاہتی ہوں کہ میری بیٹی مجھ پر فخر کرے جبکہ عامر علی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ سال 2012ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔تاہم گزشتہ سال سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن دونوں نے کبھی بھی اپنی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی تھی۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
🗓️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی
اپریل
غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے
مارچ
حکومت کو پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت
🗓️ 25 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران
جون
صیہونی سیاسی، سکیورٹی اور فوجی حکام کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں باقی رہ جانے والے 103 قیدیوں
ستمبر
یورپی سپریم کورٹ کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بڑا جرمانہ
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی سپریم کورٹ ای سی جے کے فیصلے کے مطابق امریکی
ستمبر
صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی
مئی
کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟
🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے
فروری
قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن
🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایک کثیر قطبی
اکتوبر