?️
ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی وڈ انڈسٹری میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں۔ گزشتہ روز سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے کووڈ کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کرینہ کپور، مرونال ٹھاکر، جون ابراہم، ایکتا کپور اور گلوکار سونو نگم سمیت کئی فنکار کووڈ کی نئی لہر سے متاثر ہوئے۔
گزشتہ روز سوارا بھاسکر نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے کووڈ کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا ذائقہ چلا گیا ہے، اس کے علاوہ مجھے بخار اور شدید سر درد بھی ہے۔سوارا نے واضح کیا کہ وہ دو بار ویکسین لگوا چکی ہیں، انہوں نے تمام افراد کو اس وائرس سے محفوظ رہنے کی بھی دعا دی۔
تاہم بھارت میں سوارا بھاسکر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، اداکارہ کے نام کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے جہاں ان کے چاہنے والوں نے صحتیابی کی دعا کی وہیں کچھ ناقدین نے سوارا کے مرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور انہیں جلد اس دنیا سے جانے کی بد دعائیں دینے لگے۔
ایک صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ کو ری پوسٹ کیا اور اس خبر کو سال 2022 کی بہترین خبر قرار دیا، پلکیت اگروال نامی صارف نے مزید کہا کہ خدا کرے یہ اس دنیا سے چلی جائے۔دیگر صارفین نے بھی اداکارہ کی پوسٹ پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے تبصرے کیے جس پر سوارا خاموش نہ رہ سکیں۔
انہوں نے کچھ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور نفرت پھیلانے والے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری موت کی خواہش کرنے والے ناقدین اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، مجھے کچھ ہوگیا تو آپ کی روزی روٹی چِھن جائے گی، آپ لوگوں کا گھر کیسے چلے گا؟خیال رہے کہ سوارا بھاسکر بالی وڈ کی وہ بے باک اداکارہ ہیں جو کسی بھی مسئلے پر بغیر کسی خوف کے اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کا اصل مقصد کیا ہے؟
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:حزباللہ کے پارلیمانی رکن حسین جشی نے کہا ہے کہ لبنان
نومبر
صیہونیوں کے لیے ایران کے ساتھ جنگ کے ابتدائی نتائج، شہریوں کی زبانی
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے ہفتہ کے شمارے میں ایک
جولائی
یمن کی اسرائیل کے خلاف بے مثال کامیابی؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی
مئی
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست
واٹس ایپ ’چینل‘ میں متعدد فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
نومبر
سعودی حکومت کے مخالفین میدان میں آنے والے ہیں:امریکی میڈیا کا انتباہ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی ولی عہد کی آمرانہ پالیسیوں اور
جنوری
وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور
اکتوبر
یوکرین واقعہ میں اسرائیلی خود کو ثالث کے طور پر کیوں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران کے کئی دنوں بعد صیہونی حکومت نے
مارچ