?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سجل علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے کرداروں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی بہت جذباتی ہیں اور ان کے اندر ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔
سجل علی نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے شو میں شرکت کی، جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
پروگرام کی میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان سے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ سجل علی آنکھوں سے بھی اداکاری کرتی ہیں، کیا وہ حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں؟
جس پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کے خیال میں وہ حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں، جتنی کہ وہ اداکاری کے وقت نظر آتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ اب سجل علی بدل گئی ہے، وہ مضبوط ہوگئی ہے لیکن درحقیقت وہ اب بھی جذباتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جذبات کو کبھی ختم نہیں کر سکتیں اور اگر ایسا کیا تو پھر وہ اداکاری نہیں کر سکیں گی۔
سجل علی نے کہا کہ ان میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا سینس آف ہیومر یعنی حس مزاح بھی شاندار ہے، جو لوگ ان کے قریب ہیں، انہیں ان کی شخصیت اور حس مزاح کا بخوبی علم ہے۔
سجل علی نے کہا کہ عام لوگوں کا اس بات کا علم نہیں کہ ان کا حس مزاح بھی اچھا ہے اور یہ کہ لوگوں کو ان سے متعلق اور بھی بہت ساری باتوں کا علم نہیں۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ
مئی
دو سال بعد بھی غزہ میں حماس کی 193 کلومیٹر سرنگیں محفوظ؛صہیونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے
فروری
یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے: روبیو
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے بحران کے
فروری
یمن کا مکمل محاصرہ ختم کرنے کے لیے ریاض میں حائل رکاوٹوں پر ایک نظر
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمن اس وقت جنگ بندی کی حالت میں ہے
جون
انصاراللہ کے رہنما عبدالملك الحوثی کی امریکہ پر شدید تنقید
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملك الحوثی نے اپنے
مئی
عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے اخبار الخلیج نے عراق اور مغربی رابطے
ستمبر
کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ
ستمبر
کیا امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کسی کام آئیں گے؟
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
مئی