?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد بار ان سے کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف نہ صرف باتیں کریں بلکہ ان سے لاتعلق ہونے کا اعلان بھی کریں۔
اذان سمیع خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں والد کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت کی شہریت اختیار کرنا ان کے والد کی اپنی پسند تھی، انہیں غلطی یا گناہ کہا جائے، اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے نانا اور دادا دونوں حکومت پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات رہے لیکن بد قمستی سے ان کے والد نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لی۔
اذان سمیع خان نے کہا کہ ان کا والد کے ساتھ بہت ساری باتوں پر اختلاف ہے اور ان کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں لیکن بطور بیٹا وہ ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
اداکار کے مطابق مذہب اسلام بھی والدین کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستانی سماج بھی یہی کہتا ہے لیکن دوسری طرف لوگ انہیں والد کی وجہ سے طعنے دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی وہ والد کی بہت ساری باتوں سے اختلاف رکھتے ہیں اور ان کے لیے اپنا ملک پاکستان سب سے پہلے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان والد اور بیٹا والا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، وہ کبھی بھی والد سے لاتعلق ہوں گے، نہ ان کے خلاف باتیں کریں گے، البتہ وہ والد کی باتوں اختلاف رائے رکھتے رہے ہیں۔
اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی باتیں سن اور پڑھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے، ایک طرف لوگ ملک کے سیکولر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہوتے ہیں، دوسری طرف انہیں والد کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان سے متعدد بار کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ والد سے اظہار لاتعلقی کرنے سمیت ان کےخلاف سوشل میڈیا پر باتیں بھی کریں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
اس سے قبل بھی اذان سمیع خان اس حوالے سے بات کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں بطور بیٹا وہ اپنے بھارتی والد کا احترام کرتے رہیں گے، وہ ان کے بھارتی ہونے کی وجہ سے ان سے تعلق نہیں توڑیں گے۔
عدنان سمیع خان نے 2015 میں پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ بھارت میں پرفارمنس کے لیے جاتے رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
لبنان آنے والے ڈالروں سے بھرے امریکی بیگ کہاں جاتے تھے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: الیمیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
اگست
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ
جنوری
اسرائیل میں نیا تنازع، نیتن یاہو کے بیٹے کی اعلیٰ عہدے کے لیے نامزدگی پر ہنگامہ
?️ 1 نومبر 2025اسرائیل میں نیا تنازع، نیتن یاہو کے بیٹے کی اعلیٰ عہدے کے
نومبر
لبنان کے معاملے میں سعودی، فرانسیسی اور امریکی سازش
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: لبنان کے سیاسی منظر نامے سے واقف ذرائع نے
دسمبر
سپریم کورٹ نے 2 اپریل تک ایف آئی اے کو صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب
مارچ
متحدہ عرب امارات دردناک حملوں کے لیے تیار رہے: صنعا
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے
فروری
مغربی کنارے پر صیہونیوں کی یلغار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد
مئی
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری