?️
کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت حاصل کرنے کے بعد مستقبل میں سیاست میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ’ہم نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آنے والی رومانٹک فلم ’نیلو فر‘ سمیت اپنے شوبز کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کا بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریبا تمام باتیں کر چکی ہیں اور جو باتیں انہوں نے نہیں کیں، وہ ان کی ذاتی باتیں ہیں، وہ کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی مختصر جنگ کے وقت اپنے ملک کے لیے بولنا نہ صرف ان کا فرض تھا بلکہ ان کا جذبہ بھی یہی تھا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ممکن ہے کہ ان کی حب الوطنی کی باتیں بھارتی مداحوں کو بری لگی ہوں گی لیکن اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتیوں کے لیے اپنا ملک اہم ہے، اسی طرح ان کے لیے بھی اپنا ملک سب سے بڑھ کر ہے، اسی وجہ سے انہوں نے جنگ کے دنوں میں کھل کر اپنے ملک کی حمایت کی اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار عام طور پر عاجزانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور وہ بھی عاجز تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہ رخ خان عاجزانہ طبیعت کے مالک ہیں، اسی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، وہ اتنے ہی عاجز ہیں۔
سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، ان سے سیاست نہیں ہوگی۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کے لیے نہیں بنیں، نہ ان کے خیالات ایسے ہیں، نہ وہ دوسروں کی طرح ہیں، ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
اداکارہ کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ وہ سیاست کے لیے ہیں یا سیاست ان کے لیے ہے، وہ اپنی دنیا میں خوش ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی اور اماراتی حکمرانوں کا بائیڈن سے بات کرنے سے انکار کرنے کا کیا مطلب ہے؟
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نےاپنے اداریے میں، ان وجوہات اور ان کے
مارچ
لبنان پر حملے کے باوجود نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں
اکتوبر
سمندر بھی صیہونی جہازوں کے لیے غیرمحفوظ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی جہاز مرسر اسٹریٹ کو بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے جانے
اگست
جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی
فروری
غزہ جنگ کے مخالفین کو کیوں دبایا جا ریا ہے ؟
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے ایک نوٹ شائع کیا جس میں غزہ
نومبر
مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا:وزیر خارجہ
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
اگست
امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن
اپریل
پانی سے وبا تک؛ غزہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی ماہرین تعلیم، سیاسیات، سیاسی فلسفہ، تاریخ، جغرافیہ، قانون اور مشرق
دسمبر