کراچی (سچ خبریں) گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے دلخراش ٹرین حادثے پر پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، اس حادثے میں تازہ ترین اطلاع ملنے کے مطابق 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈہرکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’گھوٹکی میں ٹرین حادثے سے متعلق خبرافسوس ناک ہے۔ اداکارہ نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بخشش اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
ماہرہ خان نےاس حادثے کی تحقیقات کے لیے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اس حادثے کی تحقیقات اور اس حادثے سے متعلق درست فیصلوں کے لیے امید، دعا اور درخواست کرتی ہوں۔واضح رہے کہ ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب معروف پاکستانی اداکار فیروز خان گزشتہ روز سندھ کے شہر ڈہرکی کے قریب ہونے والے افسوسناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیےدعا گو ہیں۔اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس افسوسناک ٹرین حادثے سے متعلق ایک خبر کا لنک شیئر کیا ہے۔فیروز خان نےاپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’وہ حادثے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے دعا گو ہیں۔