?️
کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی اور کم عمری میں بچوں کی پیدائش کے موضوع پر بنے ڈرامے ’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کے درمیان طلاق کو دکھانے پر شائقین اظہار برہمی کرتے دکھائی دیے۔
’مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی اور ماں جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر جعفری نے ادا کیا تھا اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 اور 20 سال تک ہے۔
ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی گئی اور دکھایا گیا کہ 18 سال سے پہلے بچوں کی شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔
ڈرامے میں کم عمر جوڑے کی شادی دکھانے کے علاوہ ان کے ہاں کم عمری میں بچے کی پیدائش بھی دکھائی گئی جب کہ آخری قسط میں دونوں کے درمیان طلاق کو بھی دکھایا گیا۔
دونوں نے کامیاب شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اس وقت طلاق کا فیصلہ کیا جب دونوں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے، لڑکا بیرون ملک جب کہ لڑکی اپنے ہی ملک میں پڑھنا چاہتی تھیں۔
ڈرامے کے اختتام پر دکھایا گیا کہ طلاق ہونے کے بعد دونوں سکون سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اسی عمل پر شائقین نے اظہار برہمی کیا۔
ٹی وی میزبان کرن ناز نے بھی ڈرامے کی آخری قسط میں طلاق دکھانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خوبصورت ڈرامے مائی ری کا بدترین اختتام کیا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ ڈرامے میں طلاق کو خوبصورت دکھا کر میسیج دیا گیا کہ ایک شادی شدہ لڑکی صرف اسی صورت میں پڑھ سکتی ہے، کامیاب ہوسکتی ہے جب وہ اپنی شادی ختم کرے گی۔
کرن ناز نے لکھا کہ دکھایا گیا کہ جوڑے کے درمیان یہ صرف اس لیے ہوا کیوں کہ بڑوں نے اپنی مرضی سے چھوٹی عمر میں شادی کردی۔
ٹی وی میزبان نے ڈرامے کے لکھاری اور پروڈیوسرز کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ طلاق کا تناسب جانتے ہیں جو بڑھ چکا ہے، اگر کوئی حساس موضوع چھیڑ ہی دیتے ہیں تو اس کا اس طرح خراب اختتام طلاق کو تناسب کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
ٹی وی اینکر کی طرح دیگر افراد نے بھی ڈرامے کے اختتام پر اظہار برہمی کیا اور لکھا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کو نہیں دکھایا جانا چاہئیے تھا اور طلاق لیے بغیر بھی تعلیم حاصل کی جا سکتی تھی۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے
اپریل
جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا
?️ 11 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید
اپریل
پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے
اگست
توشہ خانہ کیس میں نا اہلی: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب
مارچ
ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کی عدم منظوری پر پاکستان کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ
دسمبر
بلنکن کا ریاض کا دورہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو
جون