🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پہلگام واقعے سے متعلق ان کے نام سے منسوب پوسٹ جھوٹی ہے، انہوں نے ایسی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ انہوں نے اس طرح کی کوئی من گھڑت اور نفرت پر مبنی پوسٹ نہیں کی، ان کے مداح اور پرستار ان سے منسوب کسی بھی چیز یا پوسٹ کی تصدیق کے بعد اس پر یقین کریں۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے پہلگام واقعے سے متعلق پوسٹ نہیں کی، یہ وقت سیاست اور ایک دوسرے پر الزام لگانے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کے درد کو سمجھ کر حقائق کی جانب بڑھنے کا ہے۔
ہانیہ عامر نے لکھا کہ پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان کا درد حقیقی ہے اور اس درد کو وہی سمجھتا ہے جو اس سے گزرا ہو، ان کی ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ لیکن حملے کو جواز بنا کر دوسرے پر الزام تراشی کرنا درست بات نہیں، معاملے کی حساست کو دیکھتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر بات کی جانی چاہیے، کسی پر الزام لگانا نفرت کو بڑھا سکتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی کوئی قومیت یا فرقہ نہی ہوتا لیکن ایسے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر، ایک دوسرے کے ساتھ حقائق کے ساتھ بات کرکے کشیدگی کم کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر کے نام سے انسٹاگرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت پہلگام میں ہونے والے واقعے کی سزا عام پاکستانیوں کو نہ دے۔
پوسٹ کے الفاظ اور جملوں سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کے الفاظ اور خیالات نہیں، پوسٹ میں واضح طور پر پہلگام حملے کے الزامات پاک فوج، پاکستان اور اسلامی مذہبی تنظیموں پر لگائے گئے تھے۔
علاوہ ازیں ہانیہ عامر کے نام سے وائرل پوسٹ کے اسکرین شاٹ میں نظر آنے والی پروفائل تصویر سے بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کی جانب سے کی گئی پوسٹ نہیں۔
تاہم اس باوجود خصوصی طور پر بھارتی سوشل میڈیا نے اداکارہ کی پوسٹ کو وائرل کیا، جس سے اداکارہ کے مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ وائرل پوسٹ انہوں نے نہیں کی، وہ جھوٹی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے: وزیر اعظم
🗓️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام
فروری
ہمارا وہ علاقہ جہاں کے لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کے لیے1400 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے؛ماجرہ کیا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: دنیا میں شاید ہی کہیں اور ایسی مثال ہو کہ
جولائی
وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو لاجواب کر دیا
🗓️ 20 جون 2021کابل(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے
جون
بلنکن جھوٹ بول رہا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی قبول نہیں کی: حماس
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے
جون
آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، چیف جسٹس
🗓️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے
مئی
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں
مئی
پاکستانی جماعتوں نے صیہونی حکومت کے خلاف امت اسلامیہ کے اتحاد پر دیا زور
🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: مجلس وحدت مسلمین اور فاؤنڈیشن فار سپورٹ آف فلسطین کا
نومبر
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا
🗓️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں
اگست