?️
سچ خبریں: فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7 پاکستانیوں کو شامل کرلیا گیا جنہوں نے مختلف شعبوں انتہائی مختصر مدت کے دوران نمایاں کام کمایا۔
مشہور امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات میں 30 سال کی عمر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی فہرست جاری کی گئی۔
فہرست میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریز، ریٹیل ای کامرس، سوشل امپیکٹ اور گیمز سمیت دیگر شعبوں کی کیٹیگریز شامل ہیں۔
فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 300 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا۔
اس فہرست میں مصر، ملائیشیا، جنوبی کوریا، لبنان، بنگلہ دیش اور بھارت کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، ساتھ ہی مذکورہ فہرست میں 7 پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں سرخیل بوانے (ابی)، عدیل عابد (لنک اسٹار)، اعزاز نیئر (لنک سٹار)، علی رضا (لنک سٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کاسرا زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) شامل ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی فلمساز اور کری ایٹو ڈائریکٹر بشریٰ سلطان آرٹس کیٹیگری میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی ہیں، جو آرٹس کیٹیگری میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی ہیں، جو آرٹس اور اسٹائل میں کام کرنے والے لوگوں کے کام کو نمایاں کرتی ہیں۔
29 سالہ بشریٰ سلطان نے حال ہی میں Demesne Couture کے نام سے ایک مہم شروع کی جسے ’گڑیا‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں یہ تصویر کشی کی گئی کہ کس طرح دلہنوں کو ’کٹھ پتلیوں کی طرح‘ کنٹرول کیا جاتا ہے۔
طالب علموں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کے لیے اسٹارٹ اپ کے بانی علینہ ندیم اور سرخیل باوانی فوربس کی فنانس اور وینچر کیپیٹل کیٹیگری میں شامل ہیں۔
علینہ ندیم لاہور میں EduFi نامی ایجوکیشن اسٹارٹ اپ کی بانی ہیں جو طالب علموں کی تعلیمی اخراجات کے لیے ماہانہ بنیادوں پر یونیورسٹی فیس ادا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
جب کہ سرخیل باوانی پاکستان میں مقیم فن ٹیک کمپنی ’ابھی‘ کے سربراہ ہیں۔
ان کی کمپنی ملازمین کو یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ مہینے کے اختتام سے پہلے نکال سکتے ہیں اگر انہیں کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے۔
کاسرا زونیئر پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم کراچی میں قائم اسٹارٹ اپ Trukkr کے فاؤنڈر ہیں۔
اسٹارٹ اپ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم تیار کیا ہے، پچھلے سال اس پلیٹ فارم نے سیڈ فنڈنگ ( seed funding.) میں 64 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل عابد، اعزاز نیئر، اور علی رضا لنک اسٹار کے شریک بانی ہیں، انہیں فوربس کی کنزیومر ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
لنک اسٹار ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فری لانسرز کو مفت پورٹ فولیو ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے جنہیں جدید فنکشنلٹیز کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
2023 میں لنک اسٹار کے بانیوں نے دبئی میں واقع ایک کیریئر مارکیٹ پلیس Oliv کو حاصل کرکے اپنے کاروبار کو بڑھایا، Oliv کمپنیوں کو طلب علموں کو ملازمت دینے میں مدد کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا ہے
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی
مئی
آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
?️ 4 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور
اکتوبر
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی لاہور منتقل
?️ 17 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی
مئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی جاری، قائد حریت نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا
?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام
اپریل
کیریبین میں کشتی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں چلا رہا؟
?️ 12 دسمبر 2025 کیریبین میں کشتی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کے خلاف
دسمبر
پہلے انتخابی امتحان میں ٹرمپ کی کارکردگی پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: کئی امریکی ریاستوں میں سی این این کے نئے پولز
نومبر
پاکستانی یونیورسٹی کے پروفیسر: اسرائیلی جارحیت کا جواب ایران کی سٹریٹجک برتری کی نشاندہی کرتا ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کی فارمن کرسچن یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے پروفیسر
جون
ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس
مئی