?️
سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود فواد خان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کی بھارت میں ممکنہ پابندی کی مخالفت کردی۔
شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق پرکاش راج نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ کسی بھی فلم پر پابندی نہیں لگائی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں عوام زیادہ جذباتی ہوچکے ہیں، عوام کے جذبات چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجروح ہونے لگے ہیں، اس لیے ’ابیر گلال‘ کو بھی ریلیز کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مثال دی کہ ماضی میں دپیکا پڈوکون کی ’پدماوت‘، شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی دوسروں فلموں پر بھی عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام لگا کر ان کی نمائش روکی گئی۔
پرکاش راج نے کہا کہ اسی طرح عوام کے جذبات کے مجروح کرنے کا بہانا بنا کر کسی بھی فلم پر پابندی نہیں لگائی جانی چاہیے، فواد خان کی ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کیا جانا چاہیے۔
اداکار کے مطابق صرف ان ہی فلموں کی نمائش کو روکا جا سکتا ہے، جن میں فحش اور عریاں مناظر ہوں یا پھر کسی میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کو غلط انداز میں دکھایا جائے۔
پرکاش راج کا کہنا تھا کہ کون سی فلم پروپیگنڈا ہے اور کس فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر دکھایا گیاہے، یہ فیصلہ فلم دیکھنے والے عوام کو کرنے کا حق ہے، اس لیے فلموں کی نمائش پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔
بولی وڈ ولن کے مطابق حالیہ عرصے میں بھارتی فلم سینسر بورڈ میں ریاستی سینسرشپ زیادہ ہو چکی ہے، فلم سینسر شپ نہیں ہو رہی، اس لیے ’ابیر گلال‘ کو بھی ریلیز سے نہ روکا جائے۔
خیال رہے کہ ’ابیر گلال‘ کو رواں ماہ 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
پہلگام واقعے کے 15 دن بعد بھارت نے بہانا بنا کر 7 مئی کی علل الصبح کو پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیے، جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے۔
اب دونوں ممالک کےدرمیان جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں جب کہ بھارت نے پہلے ہی متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اپنے ملک میں بلاک کردیے ہیں لیکن اب پرکاش راج نے فواد خان کی بھارتی فلم کو ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا
?️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف
اکتوبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو جاری انکوائریوں پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ
جون
کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
?️ 20 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل
مئی
بہاولپور: 8 سالہ بچی کے ریپ کا الزام ثابت، مجرم کو سزائے موت
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8سالہ بچی کے
مارچ
مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے کامیاب آپریشن اور صیہونی حکومت کے دفاعی-سکیورٹی ڈھانچے
اکتوبر
حکومت سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، چیف جسٹس
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ
اپریل
شام میں امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہو رہا ہے: دمشق
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے السریا چینل کو
مئی
اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ
اپریل