🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات کی مذمت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات فلسطین میں جاری قتل عام پر خاموش کیوں رہتی ہیں؟
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کے پیغامات جاری کرنے والی پاکستانی شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی شوبز شخصیات کو درد جاگ رہا ہے، انہیں بھارتیوں سے محبت ہو رہی ہے لیکن یہی لوگ پاکستان میں ہونے والے واقعات پر کچھ نہیں بولتے۔
انہوں نے ہانیہ عامر اور فواد خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خوشامد کی خاطر پہلگام واقعے پر فوری مذمت کی لیکن انہوں نے کبھی فلسطین میں جاری قتل عام پر نہیں بولا اور یہ کہ انہیں پاکستان میں ہونے والے واقعات بھی نظر نہیں آتے۔
انہوں نے دیگر شوبز شخصیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی صحافی اور ٹی وی میزبان پہلگام واقعے کے بعد ہمیں برا بھلا کہ رہے ہیں، دوسری طرف ہم ان سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔
مشی خان نے کہا کہ انسانیت کی قدر کرنا اچھی بات ہے، ہر المناک واقعے پر بات کی جانی چاہیے لیکن ہم پاکستانی اپنی عزت نفس مجروح کرتے ہیں، ہماری شخصیات کبھی فلسطینی قتل عام پر نہیں بولتیں لیکن اب پہلگام واقعے پر بول رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ بھی نہیں ہونا چاہیے اور اس طرح کے اعلانات اور پابندیاں ہمیں نافذ کرنی چاہیے، یہ سب کام بھارت کیوں کرتا ہے؟ ہم کیوں نہیں کرتے؟ ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں پہل کرنی چاہیے۔
انہوں نے شوبز شخصیات، کرکٹ بورڈ اور حکومت کو اپنی خود مختاری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ پابندی کے اعلان بھارت کی جانب سے نہیں ہماری طرف سے ہونے چاہیے، ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے، ہم بھی غیرت مند اور ایٹمی قوت ہیں۔
خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد فواد خان، ہانیہ عامر، ماہرہ خان، فرحان سعید، ماورا حسین اور دیگر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا تھا۔
پاکستانی شوبز شخصیات فلسطین کے قتل عام پر بھی بات کرتی آئی ہیں جب کہ وہ ملک میں ہونے والے واقعات اور حادثات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار
🗓️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے
جنوری
صدارتی غلطیوں سے بچنے کے لیے بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس کا رول ماڈل!
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں: جو بائیڈن نے جمعرات کو نادانستہ طور پر اپنے
جون
صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر
مئی
کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز
🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر
اپریل
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال
دسمبر
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
🗓️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کا متنازع انٹرویو، دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی
🗓️ 13 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ٹی وی
مارچ
کے پی میں انتخابی عمل، الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی
🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی
نومبر