?️
لاہور: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کی ہے۔
پاکستان کا پہلا رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے جس نے اپنی بولڈ اور غیر روایتی پیشکش کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔
اس شو کو معروف اداکارہ عائشہ عمر ہوسٹ کر رہی ہیں جبکہ شو کی ریکارڈنگ ترکیہ کے ایک ولا میں کی گئی ہے، پروگرام میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔
عوام کے ساتھ ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس پروگرام کے فارمیٹ پر اعتراض اٹھایا ہے، انہی میں سے ایک معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی بھی ہیں جنہوں نے کھل کر شو کے مواد کو غیر اخلاقی قرار دیا۔
فضا علی نے گفتگو کے دوران کہا کہ اب یہ سب کچھ ایک مہذب انداز میں دکھایا جا رہا ہے کہ جیسے ڈیٹنگ اور فحاشی کو فروغ دینا کوئی عام بات ہو، یہ شو معاشرتی اقدار اور عزت کے تصورات کو نقصان پہنچا رہا ہے، اب ڈیجیٹل میڈیا پر ایسے شوز کے ذریعے لوگوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ کیسے ڈیٹ کریں اور فحاشی کو عام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، سیکھ رہے ہیں اور ان کی نقالی کر رہے ہیں، ہم اپنی بیٹیوں کو یہ اجازت دے رہے ہیں کہ وہ دوسروں کو سکھائیں کہ کیسے ڈیٹ کرنا ہے، کیا یہ درست ہے؟ کیا انہیں اس سے عزت مل رہی ہے؟
فضا علی کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے سراہا ہے اور ان کے مؤقف سے اتفاق کیا ہے کہ ایسے شوز پاکستانی معاشرے کی اقدار کے منافی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آئی کی عمارتوں پر حملے جاری
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ
اگست
لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے
نومبر
موصل میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب
جون
لوگوں کو ہم سے ریلیف کی توقع تھی، ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، رانا ثنااللہ
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب
اکتوبر
وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا
?️ 10 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز
دسمبر
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا
?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی حکومت مین شروع کیے گئے
مئی
سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت
جنوری
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی