?️
ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں پر بالی ووڈ اداکار و ڈائریکٹر فرحان اختر نے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انتہائی گھٹیا انسان قرار دیا اور کہا کہ آپ جو بھی کوئی ہیں آپ کو شرم آنی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان اختر نے بتایا کہ کورونا کی جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے اور بیچنے کی خبر دیکھی۔اس مایوسی اور اندھیرے کے وقت میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے آپ کو ایک قسم کا عفریت بننا پڑے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ جو کوئی بھی ہیں آپ کو شرم آنی چاہیے۔واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا سے 3ہزار 689 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 3لاکھ 92 ہزار مزید نئے کیسز بھی سامنے آئے تھے۔ بھارت میں پہلے ہی سے لوگ کورونا کے علاج کے نام پر مختلف دوائیاں بنا کربیچ رہے ہیں اور اب موجودہ صورت حال میں بھی حکومت انہیں قابو نہیں کرسکی ہے۔
دوسری جانب گذشتہ روز جرمن فضائیہ کا ایک طیارہ 120 وینٹیلیٹرز اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 13 فوجیوں کو لے کر کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثرہ ملک بھارت پہنچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی پہنچنے والے اس فوجی طیارے میں عموما جرمن چانسلرانجیلا میرکل اور حکومتی اراکین سفر کرتے ہیں۔
مغربی شہر کولون سے روانہ ہونے والے اس ہوائی جہاز کے ساتھ 13 طبی ماہرین کی جو موبائل آکسیجن ٹیم بھارت پہنچی ہے، وہ آئندہ دو ہفتوں تک بھارت میں موبائل آکسیجن پروڈکشن یونٹوں کی تنصیب میں مدد کرے گی۔اس کے علاوہ یہ جرمن طبی وفد بھارت میں بین الاقوامی ریڈ کراس کی مدد بھی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ
جون
چینی صدر کی طالبان سفیر کے ساتھ ملاقات
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سرکاری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے
جنوری
الجولانی کی امریکی وفد سے ملاقات کی تفصیلات؛دہشتگردوں کی زبانی
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد اور دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر
قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے
نومبر
ہم امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
مئی
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی
فروری
آل سعود کے جرائم کو امریکی گرین سگنل
?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والے جرائم
نومبر
حزب اللہ سیاسی اور فوجی دباؤ سے کمزور نہیں ہوگا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں لبنانی
اگست