?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستانی ماڈل علی قریشی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے سے چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس کے بعد وہ جلد ہی ایم ڈی پروڈکشنز اور نجی چینل ہم ٹی وی کے ڈرامے ’بدنصیب‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے خود اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
علی قریشی نے ڈان امیجز کو ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ ’میں ایک کاروباری شخص اور مہذب شوہر کا کردار ادا کر رہا ہوں جسے بعد میں اپنی بیوی کے ساتھ مسائل کا سامنا ہوتا ہے‘۔اس ڈرامے کی کہانی جہانزیب قمر نے لکھی ہے جبکہ حسیب علی ہدایات دے رہے ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ میں آغا طلال، دانیہ انور، کامران جیلانی، ثمینہ احمد، فرح نادر، انوشے رانیہ، خوشی ماہین اور فلک شہزاد سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔علی قریشی کے مطابق یہ ڈراما ممکنہ طور پر آئندہ ماہ 6 نومبر سے نشر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’بدنصیب‘ ایک نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو مسلسل مایوسی اور تکلیف میں مبتلا ہے۔
علی قریشی نے کہا کہ وہ کراچی منتقل ہوئے اور یہ آفر ملنے سے پہلے ہی انہوں نے متعدد پروڈکشن ہاؤسز میں آڈیشن دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے اب تک کا تجربہ پسند آیا ہے، میں کبھی بھی کیمرے سے نہیں ڈرتا کیونکہ میں پہلے ہی فلم کر چکا ہوں‘۔علی قریشی نے فلم ’زندگی تماشا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’ لیکن بدقسمتی سے میری فلم نے کبھی دن کی روشنی نہیں دیکھی‘۔
خیال رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا‘ کو پاکستان میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ سیکھنے کا عمل ہے اور میں یقینی طور پر سیکھ رہا ہوں‘۔علی قریشی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا لیکن سیکھنے اور اداکاری میں دلچسپی لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،مجھے ماڈلنگ بہت پسند ہے اور آپ مجھے انشااللہ تمام فیشن ویکس اور شوٹس میں دیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے: فواد چوہدری
?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر سخت تنقید
جنوری
شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے
نومبر
القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس
مئی
کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر
اکتوبر
حماس کی طاقت کے بارے میں امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اندازہ
جنوری
بشار اسد کی شاندار کامیابی پر شامی عوام کا جشن، ملک بھی عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں
?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں جیسے ہی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے
مئی
سندھ ہائیکورٹ: تجاوزات کے خاتمے، کراچی کی اراضی کی حفاظت کیلئے حکام سے منصوبہ طلب
?️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور کے ڈی اے
مارچ
ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد
جولائی