?️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے فلم فیئر ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی کہ میں ابھی لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، عرفان خان کا گزشتہ سال کولون انفیکشن کے باعث انتقال ہو گیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کو 66ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں دو اعزازات سے نوازا گیا جو کہ ان کے بیٹے بابیل خان نے وصول کیے جبکہ اس تقریب میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شرکت نہیں کی۔گزشتہ روز مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، بابیل کی اس ویڈیو سے اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر کی فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفان خان کے بیٹے بابیل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور اس دوران اُن کی والدہ تیار ہونے میں اُن کی مدد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’کاش وہ بھی اس تقریب میں جاسکتی، جس پر بابیل والدہ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ چلیں نہ، کیوں نہیں جارہی؟ جس پر ستاپا سکدر بیٹے کو گلے سے لگاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ نہیں میں لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتی ابھی۔‘
اداکار عرفان خان کو فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا جبکہ عرفان خان کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکی مداخلت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون،
فروری
پنڈورا دستاویزات سعودی شہزادوں کی جانب سے یمن میں داعش کے ہتھیاروں کی فراہمی کا انکشاف
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم نے پنڈورا ڈاکومینٹس نامی ایک
اکتوبر
دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، صوبے کے 130 ساحلی گاؤں زیر آب
?️ 11 اگست 2022سندھ: (سچ خبریں)دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور مٹیاری کے اضلاع
اگست
افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا
اکتوبر
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
لبنان کے بحران میں سید حسن نصر اللہ کی مزاحمت
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مجرمانہ قتل سے پہلے لبنان کے شہید
ستمبر
امریکی قبضہ زیادہ دیر نہیں چلے گا: انصاراللہ
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی
ستمبر
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ