🗓️
کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، حال ہی میں پنجگور اور نوشکی حملوں میں ایک صارف نے ڈڑامے میں کردار ادا کرنے والے عثمان مختار کی موت کا دعویٰ ہی کر ڈالا، یہ دعویٰ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف نے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں عثمان مختار میجر دانیال کا کردار ادا کررہے ہیں۔بھارتی صارف نے عثمان مختار کی فوجی وردی میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ پاک فوک کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔
صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شوٹ عثمان مختار نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ’اچھا پھر ۔ایک اور ٹوئٹ میں عثمان مختار نے کہا کہ ’ڈئیر پروپگنڈا، اپنی اوقات میں رہیں، میں زندہ ہوں۔خیال رہے کہ دہشتگردی کی لہر شدید ہوگئی، پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے باعث 7 فوجی جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ہم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں روزانہ 167 بچے مرتے ہیں: عالمی ادارہ صحت
🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان
اپریل
پوپ نے کینیڈا میں ایبوریجنل بچوں کی نسل کشی کا اعتراف کیا
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک رہنما نے کینیڈا کے دورے سے واپس
جولائی
شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے
مارچ
صیہونی حکومت کی صدام کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن سے متعلق نئی دستاویزات جاری
🗓️ 24 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے 1981 میں عراق کے اوسیراک جوہری ری ایکٹر
جون
کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
🗓️ 20 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی سے دبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 تکنیکی خرابی کی وجہ
نومبر
سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: فواد چوہدری
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سعودی
مئی
پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہالینڈ میں
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند
🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر