?️
سچ خبریں: مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے عالمی فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
علی ظفر نے دبئی میں ہونے والی ’ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز (ڈائیفا)‘ کی تقریب میں اپنا بہترین گلوکار کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد مختصر خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بات کہی۔
تقریب کے دوران علی ظفر کے علاوہ بھارتی، امریکی، لبنانی، برطانوی اور دیگر ممالک کے فنکاروں کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔
علاوہ ازیں تقریب میں دنیا کے متعدد ممالک کی اہم سماجی شخصیات کو بھی خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔
علی ظفر نے ایوارڈز تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے بولی وڈ اداکاراؤں جیکولین فرنانڈس، نرگس فخری اور ادیتی راؤ حیدری سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔
گلوکار نے اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد مختصر خطاب میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر بات کی اور تمام فنکار برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
علی ظفر نے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطین اور غزہ میں کئی دہائیوں سے مظالم جاری ہیں اور ہر کوئی ان مظالم کو دیکھ رہا ہے۔
انہون نے کہا کہ فنکاروں اور اداکاروں کی خوش نصیبی ہے کہ ان کی آواز زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہیں، ان کے پاس ایسے مواقع اور وسائل ہوتے ہیں کہ وہ اپنی آواز کو زیادہ لوگوں اور دنیا تک پہنچا سکیں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم آرٹسٹ ہیں، اداکار ہیں، لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہمارا کام ہے لیکن اس سے پہلے ہم انسان بھی ہیں۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ بطور انسان ہمیں فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
علی ظفر کی جانب سے فلسطین کے حق میں کہی گئی بات پر تقریب میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کی بات سے اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام
مارچ
سویڈن سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی ہجرت
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سویڈن کے مسلمانوں نے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم میں
جنوری
عراق میں تصادم پیدا کرنے کی خطرناک سازش
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا
جون
نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں؟ یونیسف کی رپورٹ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف کا کہنا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں غزہ
جنوری
کورونا: ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور
مارچ
فدان: نیتن یاہو کی تخریب کاری کا امکان ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے حماس کی طرف سے ٹرمپ کے
اکتوبر
قرضوں کیساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں کہ صنعت و زراعت بڑھے، شہباز شریف
?️ 22 فروری 2025ڈی جی خان: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
فروری
شمالی کوریا کا امریکی انسانی ہمدردی کی امداد پر بھی سوالیہ نشان
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر الزام لگایا
جولائی