عائشہ عمر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں انتہائی پیچیدہ ’کالر بون‘ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والے 8 قبل ٹریفک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا اور ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ڈرائیور تیز گاڑی چلا رہے تھے۔

اپنی سرجری سے قبل عائشہ عمر نے نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سرجری سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ ایک دکان کی اوپننگ ایونٹ کے لیے اُس وقت حیدرآباد جارہی تھیں، وہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کی گاڑی میں جارہی تھیں اور انہی کے ڈارئیور بہت تیز گاڑی چلا رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’سڑک ٹوٹی ہوئی تھی اور اظفررحمٰن کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا، میں انہیں روک رہی تھیں کہ آہستہ گاڑی چلائیں لیکن بات نہیں سنی اور میں نے بھی کچھ نہیں کہا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ غلطی تھی کہ چونکہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اس لیے انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا، جب حادثہ ہوا تو وہ سامنے والی سیٹ سے ٹکرائیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے واقعہ کے بعد اب وہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ باندھتی ہیں چاہے گاڑی 15 کلو میٹر کی رفتار پر ہی کیوں نہ چل رہی ہو۔

ادکارہ نے بتایا کہ ڈرائیور بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا، اس دوران سڑک پر بہت بڑا ہول تھا جس سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹرک اچانک ان کی گاڑی کے سامنے آگیا، گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور حادثہ ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’کسی نے ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کیا، ٹرک نے انڈیکیٹر نہیں دیا، میں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی، جو میری غلطی ہے، آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف تھا ہے کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری کردی گئی ہے، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کئی سالوں تک علاج اور تھیراپی کروانے کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں، کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب بہتر محسوس کررہی ہوں‘۔

عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ ان کے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

مشہور خبریں۔

کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے

گرفتاریوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بن کر نہیں پاکستانی بن کر کیا

?️ 24 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ دن

فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور

اسرائیلی پالیمانی انتخابات،ہر بار دہرائی جانے والی باطل سیریز

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل کے چوتھے پارلیمانی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور ووٹوں کی

پاکستان میں پیٹرول اب بھی سستا ہے: وزیر خزانہ

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

صدارت کے پہلے نو ماہ میں ہی بائیڈن کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:جو بائیڈن کی مقبولیت پچھلے نو مہینوں کے دوران دوسرے امریکی

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ  سینیٹ میں پہنچ گیا

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں

نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے