?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکارہ کی بات بالکل بھی پسند نہیں آئی۔
گزشتہ دنوں صبا قمر نے گرین انٹرٹینمنٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے پسندیدہ شہر اور رہائش کے بارے میں گفتگو کی۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کراچی منتقل ہونے کے بارے میں سوچا ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر استغفراللہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ وہ کراچی صرف کام کے لیے جاتی ہیں اور کام مکمل ہونے کے بعد واپس اسلام آباد آجاتی ہیں۔
انہوں نے رہائش کے لحاظ سے اسلام آباد کو زیادہ پسند کیا اور بتایا کہ انہیں اپارٹمنٹ کے بجائے کھلی جگہ پر رہنا زیادہ اچھا لگتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ کراچی انہیں پسند نہیں کیونکہ وہاں زیادہ تر اپارٹمنٹس ہیں۔
ان کا کراچی کے حوالے سے تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مشی خان نے صبا قمر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکارہ کی بات بالکل بھی اچھی نہیں لگی۔
مشی خان کے مطابق کراچی ان کا آبائی شہر ہے، جس کی وجہ سے لاہور کے فنکاروں کو مقبولیت، عزت، پیسہ اور ان کے فن کو دنیا بھر میں پہچان ملی۔
انہوں نے کہا کہ صبا قمر نے کئی ایسے چینلز کے ڈراموں میں کام کیا ہے جو کراچی میں ہیں، اور وہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے شہر ممبئی میں بھی بہت مسائل ہیں جیسے چھوٹے گھر اور ہوا کی کمی لیکن کبھی کسی بھارتی فنکار نے ممبئی کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کیے۔
مشی خان نے مزید کہا کہ فنکاروں کو چاہیے کہ وہ ایسے الفاظ استعمال کرنے میں محتاط رہیں، خاص طور پر ایسے شہر کے بارے میں جس نے انہیں شہرت اور مالی فائدہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر صبا قمر کو کراچی پسند نہیں تھا تو وہ استغفراللہ کے بجائے کوئی اور مناسب متبادل الفاظ بھی استعمال کرسکتی تھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے تمام شہر اچھے ہیں اور کسی شہر کے بارے میں منفی الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال
?️ 9 ستمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی
ستمبر
آئندہ 48 گھنٹے انتہائی تشویشناک:امریکی میڈیا
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب
جون
اربیل میں ایک خوفناک آگ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے عراقی کردستان میں واقع
ستمبر
یمنی اماراتی کارندے کون سا ڈھول پیٹ رہے ہیں؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے عسکریت پسندوں نے ایک بار
جون
ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کا تعلق بے نامی اکاؤنٹس سے ثابت کرنے میں ناکام رہی
?️ 14 اکتوبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے
اکتوبر
غزہ کی پٹی کی 100 روزہ جنگ کا تجزیہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اندرونی (فلسطین اور مقبوضہ علاقوں)، علاقائی اور
جنوری
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے
اکتوبر
تعداد بڑھانے سے سلامتی نہیں بڑھے گی؛روس کا نیٹو سے خطاب
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:روس نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت اختیار
اپریل