?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا کہ وہ صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں کرتیں، اسی لیے بڑے برانڈ کی آفر بھی ٹھکرادی تھی۔
صنم جنگ نے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کے دوران مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ اکثر ان کا نام فلائٹ سے پہلے پکارا جاچکا ہے اس لیے ان کے دل میں یہ خوف بیٹھ گیا ہے کہ کہیں گیٹ بند ہونے کی وجہ سے ان کی فلائٹ نکل نہ جائے، اسی وجہ سے وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ اناؤنسمنٹ سے پہلے ہی پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے قبل وہ دوحہ سے کراچی سفر کررہی تھیں، اس موقع پر ان کے ساتھ بیٹیاں بھی تھیں، بڑی بیٹی آٹھ سال کی اور چھوٹی بیٹی ایک سال کی تھی جو ان کی گود میں تھی، وہ بھاگتے ہوئے گیٹ کی طرف جارہی تھیں کہ اچانک پاؤں ٹائل سے ٹکرا گیا اور وہ بالکل فلمی انداز میں گر گئیں، اس دوران چھوٹی بیٹی بھی الگ جاگری۔
اداکارہ کے مطابق وہاں موجود دو بہن بھائیوں نے ان کی مدد کی اور پوچھا کہ آپ کہاں جارہی ہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی جارہی ہیں، اس پر ان دونوں نے کہا کہ ابھی فلائٹ میں وقت تھا تو بھاگنے کی کیا ضرورت تھی، اب وہ انہیں کیا بتاتیں کہ انہیں کیا خوف تھا۔
صنم جنگ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو وہ کبھی کسی صابن کے اشتہار میں نظر نہیں آئیں۔
انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صابن کے زیادہ تر اشتہارات میں کندھے دکھائے جاتے ہیں، حالانکہ سیٹ اپ ایسا ہوتا ہے کہ بظاہر اداکار نہا نہیں رہا ہوتا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ نہا رہا ہے اور یہ انہیں ذاتی طور پر پسند نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشہور برانڈ نے انہیں پہلی مرتبہ اشتہار کی پیشکش کی تو انہوں نے اپنی منیجر کو بتایا کہ انہیں یہ مناسب نہیں لگتا، اس پر منیجر نے کہا کہ اگر وہ ہر چیز کو منع کرتی رہیں گی تو آگے نہیں بڑھ سکیں گی۔
تاہم، صنم جنگ کے مطابق ہر انسان کے اپنے اصول و اقدار ہوتے ہیں اور انہیں ان پر قائم رہنا چاہیے، وہ آج بھی اسی اصول پر عمل کرتی ہیں اور صرف وہی کام کرتی ہیں جو انہیں درست لگتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ویزوں کی منسوخی کی نئی لہر
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی خطرہ کا بہانہ بنا کر
دسمبر
الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل و قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر
فروری
29 ویں کپ میں اسرائیلی حکومت کی موجودگی پر تنقید
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: انسانی حقوق کے میدان میں سرگرم درجنوں ایرانی غیر سرکاری
نومبر
عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے
مئی
یورپی یونین کی ٹویٹر کو صلاح
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:لی فیگارو، تھیری بریٹن نے اس سوشل نیٹ ورک کے مالک
جون
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 5 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت
فروری
افغانستان میں قیام امن کے لیئے پاکستان کا اہم کردار، امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کردیا
?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے
اپریل
یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا
جنوری