?️
ممبئی ( سچ خبریں ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اب بے آواز ہوگئے ہیں۔ لتا منگیشکر چل بسیں لیکن جاتے جاتے بالی ووڈ نگری کو شدتِ غم سے نڈھال کرگئیں۔
شہناز گل کا کہنا تھا کہ سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر چل بسیں لیکن جاتے جاتے بالی ووڈ نگری کو شدتِ غم سے نڈھال کرگئیں۔لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارتی شوبز شخصیات کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے شہناز گِل نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
شہناز گِل نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’لتا منگیشکر کے انتقال سے بھارت نے اپنی آواز کھودی۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اب بے آواز ہو گئے ہیں۔‘ واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر گزشتہ روز انتقال کر گئی ہیں۔ 92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔


مشہور خبریں۔
اسلامی انقلاب صیہونیت کا ایک غیر متوقع ڈراؤنا خواب تھا
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: معروف امریکی صحافی مارک گلین نے 1357 میں اسلامی انقلاب
اپریل
واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
?️ 12 اگست 2023دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب
اگست
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
مارچ
رفح میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
فروری
کراچی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی
?️ 17 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے منی
اگست
خاشقجی قتل کیس کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے بن سلمان کا دفاع کیا
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کے
نومبر
حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے پر زور
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا
اکتوبر
سعودی اتحاد یمن میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے:صنعا
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے کہا کہ
اکتوبر