شکر ہے اروشی روٹیلا کے ساتھ بولی وڈ فلم نہیں کی، فرحان سعید

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ہمراہ بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور یہاں تک کہ ان کا نام بھی فائنل کرلیا گیا لیکن عین وقت پر انہوں نے کام سے انکار کردیا۔

فرحان سعید کے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر کھل کر بات کی۔

فرحان سعید کی وائرل ہونے والی ویڈیو ماضی میں ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے میوزک سمیت اداکاری کے کیریئر پر بھی بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں فرحان سعید نے انکشاف کیا تھا کہ جب ماضی میں انہوں نے اپنے میوزیکل بینڈ ’جل‘ کے ہمراہ بھارت میں پرفارمنس کی تو وہ راتوں و رات وہاں مشہور ہوگئے۔

ان کے مطابق میوزیکل پرفارمنس کے بعد جیسے ہی وہ بھارت میں مشہور ہوگئے تو انہیں اداکاری کی پیش کش ہونے لگی، کیوں کہ بھارت میں جب کوئی مشہور ہوتا ہے تو اسے پیش کش ہونے لگتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی بھارت میں کام کی پیش کش ہوئیں اور ماضی کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے ان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کی نہ صرف پیش کش کی بلکہ ان کا نام بھی فائنل کردیا۔

ان کے مطابق مذکورہ فلم میں متھن چکرورتی کے بیٹے کا فلمی کیریئر شروع ہونا تھا، جس میں انہیں ایک موسیقار کا کردار دیا گیا جب کہ فلم میں ان کے ہمراہ اروشی روٹیلا کو بھی کاسٹ کیا گیا۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ فلم میں نام فائنل ہونے کے بعد انہوں نے اروشی روٹیلا سے بات کی اور دونوں نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

گلوکار و اداکار نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار پر شکرانے ادا کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے بولی وڈ فلم میں کام نہیں کیا۔

فرحان سعید یہ دعویٰ بھی کیا کہ بعد میں انہیں بولی وڈ ہدایت کار پرلاد ککڑ نے بھی انہیں فلم کی پیش کش کی۔

اگرچہ فرحان سعید نے بتایا کہ انہوں نے متھن چکرورتی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کیو انکار کیا اور نہ ہی انہوں نے پرلاد ککڑ کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ سے بتائی، البتہ انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت اداکاری کا شوق نہیں تھا۔

فرحان سعید نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں مذکورہ پیش کش کب ہوئی لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں مذکورہ پیش کش 2010 سے قبل کی گئی ہوں گی کیوں کہ وہ جس میوزیکل بینڈ ’جل‘ کے ہمراہ کام کرتے تھے، اسے 2011 میں ختم کردیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ

آنگ سان سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنائی گئی

🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:  میانمار کی عدالت نے حکمران جماعت کی معزول رہنما آنگ

خلا میں انسانی زندگی کے حوالے سے  ناسا کا اہم فیصلہ

🗓️ 6 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) خلا میں انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو

سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ

🗓️ 27 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا

غزہ اسپتال پر لگنے والا بم کہاں کا تھا؟

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال

تائیوان اور چینی جنگی جہازوں آمنے سامنے

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    آبنائے تائیوان میں چین اور تائیوان کے درمیان بحری

الضیف اور شہید السنوار کی کچھ نئی تصاویر

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: پہلی بار عزالدین القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے کمانڈ

روس کی کھیلوں پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے تقریباً

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے