?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار مانی نے کہا ہے کہ لوگ اپنا غصہ شوبز شخصیات پر تنقید کرکے نکالتے ہیں اور اگر تنقید کرنے سے اگر ناقدین کا گھریلو غصہ اور ان کی مایوسی ختم ہوتی ہوتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔
حال ہی میں اداکار مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناقدین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اداکار مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’لوگ شوبز شخصیات پر تنقید کرکے اپنا غصہ اور مایوسی نکالتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر ہم پر تنقید کرنے سے ناقدین کا گھریلو غصہ اور مایوسی ختم ہوتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔
مانی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ ہم پر تنقید کرکے اپنا ڈپریشن اور مایوسی کو کم کرتے رہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کی جانب سے شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی کسی اداکار کی تصویر پر توکبھی کسی کے لباس کی وجہ سے اُن پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔
بعض اوقات اداکار ناقدین کے رویے پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں جبکہ کچھ شوبز شخصیات ایسی بھی ہیں جو اپنے ناقدین کو خوب کھری کھری سُناتی ہیں۔خیال رہے کہ مانی پاکستان کے کئی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹ چکے ہیں، مانی کی اہلیہ اداکارہ حرا ہیں جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر
مئی
صیہونی ریاست بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "گلوبس” نے اپنی رپورٹ میں بین الاقوامی سطح
مئی
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے غزہ میں صہیونی فوج کے ایک
دسمبر
احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے کا موقع ملا، میکال ذوالفقار
?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف
نومبر
ٹرمپ کا دس لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا متنازعہ منصوبہ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے
مئی
پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ
جنوری
سعودی شہزادوں کی مخالفت بن سلمان کے لیے مصیبت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کے معروف مخالف لندن میں رہنے والے مضاوی
جنوری