?️
ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان کو20 سال سزا ہونے کا امکان ہے ، کہا جارہا ہے کہ اُنہیں اس کیس میں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان دفعات میں آریان خان کو تقریباََ 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر آریان خان پر لگائے جانے والے تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو اُنہیں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔شاہ رخ خان سے ملاقات کیلئے بیٹے کو سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا؟ این ڈی پی ایس کا سیکشن 20 بی منشیات رکھنے کا کیس ہے اور اگر اس کیس میں آریان خان پر عائد تمام الزامات درست ثابت ہوئے تو اُنہیں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب این ڈی پی ایس کا سیکشن 8 سی منشیات فروخت اور خریدنے کا کیس ہے، اگر شاہ رخ خان کے بیٹے پر یہ الزام درست ثابت ہوا تو اُنہیں تقریباََ 6 ماہ سے 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں غیر قانونی منشیات برآمد ہوئی تھی اور اُسی وقت آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
مشہور خبریں۔
ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ
جنوری
پاکستان اپنی کرنسی کی قدر میں دوبارہ کمی نہیں کرے گا، فچ
?️ 11 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی
جون
فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں
دسمبر
شہادتیں ہمیں کمزور نہیں، مضبوط کرتی ہیں:حماس
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:حماس اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے شہادتِ اسعد ابو شریعة
جون
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
عراقی وزیراعظم السودڈانی غزہ کے باشندوں کی منتقلی کے خلاف
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عرب لیڈرز کے اجلاس
مئی
ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ
اکتوبر
صہیونی طیارے کی ریاض میں لینڈنگ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں صیہونی حکومت
اگست