?️
سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو شکل و صورت اور حرکات وسکنات میں شاہ رخ خان سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
بھارتی بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں بلکہ ان کے کچھ مداح تو اداکار سے اتنے متاثر ہیں کہ ان کی چال ڈھال اور وضع قطع کو بھی ہو بہو اپنا لیتے ہیں
یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں شاہ خان سے مشابہت رکھنے والے کئی فنکار سامنے آچکے ہیں جنہیں بالی وڈ کے بادشاہ سے مشابہت کی وجہ سے لوگوں نے پیار دیا،اب بھارت میں ایک اور شخص سامنے آیا ہے جو شکل و صورت اور حرکات وسکنات میں شاہ رخ خان سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شخص کا نام سورج کمار ہے اور اس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، سورج کمار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے، ایک صارف لکھتے ہیں کہ مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ شاہ رخ کی 90 کی دہائی کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔
ایک صارف لکھتے ہیں کہ یہ 90 کے شاہ رخ خان ہیں، آپ بالکل ان ہی کی طرح نظر آتے ہیں، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس نوجوان کو کم سے کم ایک بار فلموں میں کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے 1980 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے 1992 میں ریلیز ہونے والے فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھے اور تب سے اب تک فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ تھی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز پاش پاش کیے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر
?️ 11 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے
اکتوبر
مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال
اگست
حج کے دوران سڑکوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سعودی عرب کی نئی ٹیکنک
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سڑکوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مقدس مقامات پر
جون
تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ
اپریل
سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچے زندہ دفن
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کے ریکارڈ میں ایک
دسمبر
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی
اکتوبر
بن سلمان نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے سیکورٹی یونٹ قائم کیا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
اگست
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں
اگست