ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی تاہم بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کے جانے مانے سپر اسٹار اپنے کیریئر کی ابتداء میں نامور اداکارہ اور اپنے وقت کی اسٹار ہیما مالینی کو پہچان نہ سکے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیما مالینی نے شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے کال کی تھی اور انھیں ملنے کے لیے گھر بھی بلایا تھا۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا اور کامیابی حاصل کی۔
ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دل آشنا ہے‘ تھی، جس میں شاہ رخ خان اور دیویا بھارتی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ہیما مالینی کی یہ فلم میں بھی کامیاب رہی جبکہ دونوں نوجوان اسٹارز کی اس جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا، جنہیں اُن کی پہلی ہٹ فلم ’دیوانہ‘ کی بھی مدد حاصل رہی۔
شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے واقعے کو ہیما مالینی نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے شاہ رخ خان کو کال کی اور انھیں اپنے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ میں انھیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتی ہوں تو شاید کچھ دنوں تک شاہ رخ کو اس بات کا یقین ہی نہ آیا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان نے اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لیے میرا نمبر کہیں اور سے لیا اور پھر مجھے کال کی، اور دوبارہ میں نے ان سے بات کی۔بالی ووڈ ڈریم گرل نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں۔انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان سے فون پر کہا وہ میرے گھر آئیں گے اور مجھ سے ملیں گے۔
مشہور خبریں۔
چولستان، تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کےخلاف حکم امتناع جاری
اپریل
رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ
جولائی
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے:عمران خان
مارچ
سب سے کم عمر صیہونی کابینہ
جولائی
صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار
نومبر
پیرو کے سابق صدر فوجیموری 16 سال بعد جیل سے رہا
دسمبر
الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا
جون
نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل
فروری