?️
سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان گھر کے باورچی بھی ہیں جو ہر قسم کا کھانا پکانا جانتے ہیں جب کہ انہیں خود کچھ نہیں آتا۔
حال ہی میں کرینہ کپور نے نئی دہلی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی سمیت نجی زندگی پر گفتگو کی اور بتایا کہ وہ اپنے گھر پر کیسے رہتی ہیں یا کیسے زندگی بسر کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان نے ابھیشیک کی جگہ اداکاری کی وجہ بتا دی
اسی ایونٹ کے دوران کرینہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اداکار سیف علی خان بہترین باورچی ہیں۔
اداکارہ نے کہا ‘ہماری کوشش ہوتی ہے کہ چھٹی والے دن کوئی کام نہ کیا جائے اور اپنا تمام وقت گھر پر گزارا جائے، چھٹی والے دن ہم گھر پر کھانا پکاتے ہیں، مختلف گیمز کھیلتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیف بہت ہی شاندار کھانا پکاتے ہیں، وہ ہر کھانا پکا سکتے ہیں اور دنیا بھر کے پکوان انہیں بنانا آتے ہیں، ہم ایک ساتھ کھانے کی ترکیب دیکھتے ہیں اور پھر اسے پکانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب
کرینہ کپور نے کہا کہ ہم زیادہ تر گھر پر کھانا بنانا پسند کرتے ہیں، اگر ہم کسی کی دعوت بھی کریں تو انہیں ہوٹل مدعو کرنے کے بجائے ہم گھر پر بلاتے ہیں، مجھے تو پانی بھی ابالنا نہیں آتا البتہ میرے پاس باورچی کے طور پر شوہر ہیں جو گھر پر کھانا پکالیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دو امریکی نرسوں کا جعلی کورونا ویکسین کارڈ جاری کر نے کا کاروبار
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں دو امریکی نرسوں پر کورونا
جنوری
سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرکے امریکہ سے دور رہنے کا خواہاں: رائے الیوم
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اوپیک کے کچھ ممبران نے کل اعلان کیا کہ وہ اپنی
اپریل
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک
مارچ
افغانستان کی تعمیر نو میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے: طالبان
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی چین کی خواہش
اگست
میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی: صیہونی مقام
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ریشون لیزین کے مقام پر ایران کے میزائل حملے کے بعد
جون
شام میں ترکی کے میزائل حملے
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے آج صوبہ حسکہ میں ترک فوج اور اس
دسمبر
وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی
جنوری