?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے چرچے ہیں۔بھارتی اداکارسلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے، کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کے مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری جانب کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب کترینہ اور وکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
البتہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں، شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مراکش زلزلہ کی صورتحال اور بین الاقوامی امداد
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: مراکش کے تباہ کن زلزلے کو 72 گھنٹے سے زیادہ
ستمبر
امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کم کرے:ٹرمپ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو یوکرین
فروری
روس کے خلاف پابندیاں امن کا باعث نہیں بنتی ہیں: ارجنٹائن
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دوسرے براعظموں میں
اپریل
امریکہ کا غیر ملکی طلبا اور صحافیوں کی رہائش کو محدود کرنے کا ارادہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ داخلہ نے غیر ملکی طلبا، ثقافتی تبادلے کے
اگست
استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بہانے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ایک افسانہ ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے ابراہیم معاہدے میں
فروری
ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
جون
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری
9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی بہنوں، اسدعمر و دیگر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع
?️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
دسمبر