?️
ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے حاصل آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ لوگوں کی مدد اور تعاون سے یہ سخت بھی گزر جائے گا۔
سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد اور تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے اس عید پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کیا اور ساتھ لکھا کہ انسانوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ نفرت کو ختم کریں۔واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ سے حاصل آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور
جون
حزب اللہ کے غیر معمولی حملے؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض
اکتوبر
پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے
مئی
مہنگائی کے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
دسمبر
250,000 فلسطینیوں کی موجودگی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں شب قدر کا احیاء
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے
اپریل
سعودی عرب میں اگر بطور صحافی زندہ رہنا ہے تو خاموش رہنا ہوگا، اہم انکشاف
?️ 21 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج
اگست
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں کئی فلسطینی خاندان مکمل طور پر
جون
انسٹاگرام پر آن لائن بدسلوکی سے تحفظ کا زبردست فیچر متعارف
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے آن لائن بدسلوکی، دھمکیوں
جون