لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی کچھ اہم شخصیات اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جن میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات بھی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود سحر حیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کی بعد سحر حیات بھی پاکستان کی اُن ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئیں جنہیں اس ایپ پر لاکھوں صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
سحر حیات کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آئے ہیں۔اس کے علاوہ سحر حیات نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 32 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے خاص دوست شامل ہیں۔سحر حیات کی تمام ویڈیوز پر لائکس کی تعداد 236 اعشاریہ 6 ملین ہے یعنی اُن کے لائکس کروڑوں میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 15 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں۔