زمانہ بدل گیا، پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال ہوتا تھا، آجکل ان سے گھبراہٹ ہوتی ہے، حنا بیات

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ پہلے زمانے میں مہمانوں کو دل سے خوش آمدید کہا جاتا تھا، مگر آج کل لوگ مہمانوں کو بوجھ سمجھنے لگے ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

اپنے فنی سفر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچتی تھیں، کالج کے زمانے میں اشتہارات کی پیشکش ہوتی تھی لیکن والد صاحب اجازت نہیں دیتے تھے۔

بعد ازاں سلطانہ صدیقی کے اصرار پر انہوں نے ایک ڈرامے میں کام کیا اور وہیں سے ان کے کیریئر کی شروعات ہوئی۔

سوشل میڈیا کے استعمال پر انہوں نے کہا کہ لوگ وہاں دوسروں کی ذاتیات پر کیچڑ اچھالتے ہیں، جو کسی طور درست نہیں، اداکار بھی حساس ہوتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے ہی سہی، انہیں تنقید ضرور محسوس ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی اداکاری پسند نہیں آتی تو فنی تنقید کریں، لیکن ذاتی زندگی یا خاندان کو نشانہ نہ بنائیں۔

حنا خواجہ بیات نے یہ بھی کہا کہ موبائل فون نے انسانوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے، چار لوگ ایک جگہ بیٹھے ہوتے ہیں لیکن سب اپنے اپنے موبائل فون میں مصروف ہوتے ہیں، آپس میں بات نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کو پیغام بھی موبائل پر بھیجتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ موبائل کا استعمال ضرور کریں لیکن اسے خود پر حاوی نہ ہونے دیں، ورنہ یہ ایک بیماری بن جاتی ہے۔

سینئر اداکارہ نے ماضی کے خاندانی ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال کیا جاتا تھا، اب لوگ مہمانوں کو بوجھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کا ماحول ہمیشہ خوشگوار رہا ہے، جہاں مہمانوں کا کھلے دل سے استقبال کیا جاتا تھا، مہمانوں کے آنے پر خوشی محسوس کی جاتی تھی اور ان کے قیام کا باقاعدہ انتظام کیا جاتا تھا۔

تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں یہ روایات تقریباً ختم ہو چکی ہیں، اب اگر کوئی مہمان آجائے تو گھر والوں کو پریشانی ہونے لگتی ہے کہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو یا دیگر معمولات میں خلل نہ آئے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

امریکہ میں پہلے مناظرے کے بعد سے صارفین کا بیان

?️ 12 جولائی 2024امریکی اگلے چار سال کے لیے اپنے ملک کی صدارت کی قسمت

صہیونی فوج کا ایران پر حملے کرنے کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں ان کے

صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ

اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس

جبل کے رہائشیوں کالبنان کو ایندھن فراہم کرنے پر ایران اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ایرانی ایندھن کے ٹینکر لبنان کے صوبہ جبل میں لوگوں کے

وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے