زرنیش خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں، مائرہ خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زرنیش خان دوسری شوبز شخصیات کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں جب کہ وہ خود بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اداکار نعیم الحق کے ہمراہ ایکسپریس ٹی وی کے دی ٹاک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے کے علاوہ شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کیا اور بتایا کہ دونوں بار انہیں ایسا لگا جیسے وہ کچھ ہی دیر میں مرنے والی ہیں یا مر چکی ہیں۔

مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ دو ایسے واقعات ہوچکے ہیں، جن کے دوران انہیں لگا کہ وہ شاید مر جائیں گی لیکن وہ دونوں بار خوش قسمتی سے موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار وہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے علاقے سوات میں کسی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ایک زہریلے بچھو نے کاٹ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہاڑوں کے درمیان وہ ریپ کا منظر شوٹ کروا رہی تھیں، جس میں دکھایا جا رہا تھا کہ طالبان ایک لڑکی کا ریپ کر رہے ہیں، اسی دوران انہیں ایک بچھو نے کاٹ لیا۔

مائرہ خان کے مطابق انہیں فوری احساس ہوا کہ ان کی ٹانگ کو کسی چیز نے کاٹ لیا ہے اور بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ انہیں زہریلے بچھو نے کاٹ لیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بچھو کے کاٹنے کے بعد بے حال ہوگئی تھیں اور انہیں ایسا لگا کہ شاید وہ مرچکی ہیں یا مرنے والی ہیں۔

ان کے مطابق بچھو کاٹنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا اور وہ یوں پہلی بار موت کے منہ سے واپس آئیں۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ سینیئر اداکار فردوس جمال کے ہمراہ شوٹنگ سے واپس آ رہی تھیں کہ اسلام آباد کے قریب ان کی گاڑی کا بریک فیل ہوگیا اوران کے ڈرائیور نے گاڑی کو بچانے کے لیے اسے پہاڑ پر چڑھا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈرائیور کے پاس صرف دو آپشن تھے یا تو وہ گاڑی کو نیچے کھاہی میں گرا دیتے یا پھر وہ اسے پہاڑوں پر چڑھا دیتے، اس لیے انہوں نے اسے پہاڑوں پر چڑھانا بہتر سمجھا۔

مائرہ خان کے مطابق جب ان کی گاڑی پہاڑ پر بہت اونچائی تک گئی تو وہ وہاں الٹ گئی اور عین پہاڑ کے نیچے پلٹتے ہوئے کھائی کے قریب آکر رک گئی جبکہ گاڑی میں موجود تمام افراد زخمی ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گاڑی الٹنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں اور جب گاڑی کھائی کے قریب آکر رک گئی تو انہیں دور سے ایک روشنی دکھائی دی، جسے انہوں نے جنت کی روشنی مان لیا تھا۔

مائرہ خان نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد وہ دوسری مرتبہ موت کے منہ سے واپس آئیں اور انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے مائرہ خان نے اداکارہ زرنیش خان سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں کہ وہ کون ہیں؟

بعد ازاں میزبان کے اصرار پر انہیں زرنیش خان کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو دیگر شوبز شخصیات پر تنقید کرنے کا بہت شوق ہے، حالانکہ وہ خود بھی اسی شوبز انڈسٹری تعلق رکھتی ہیں۔

مائرہ خان نے شکوہ کیا کہ ان کی ایک چیز وائرل ہوئی تھی، جس پر زرنیش خان نے بیچ میں ٹانگ اڑائی، حالانکہ ان کا کوئی کام نہیں تھا۔

زرنیش خان نے ستمبر 2021 میں مائرہ خان کی ایک ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کی تھی کہ اداکارہ کی جانب سے ویڈیو میں کہے گئے الفاظ ’پینڈو اور برگر ازم‘ کا استعمال غلط ہے، اس سے طبقاتی تفریق ظاہر ہوتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ مائرہ خان کار کے اندر بیٹھ کر ’ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی‘ (ڈی ایچ اے) میں ’پینڈو‘ لوگوں کے داخل ہونے پر برہم دکھائی دی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اداکارہ نے کہا کہ ’پینڈو‘ لوگ ڈیفینس میں نئے نئے منتقل ہونے کے بعد برگر لوگوں کو دیکھ کر ان کی نقل کرنا شروع کردیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ اسی ’جم‘ میں ایکسر سائز کرنے جائیں جہاں برگر لوگ جاتے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں مزید کہا تھا کہ ایسے لوگ اپنی جسامت کو دیکھے بغیر برگر لوگوں کی طرح اسپورٹس ڈریس پہننا شروع کردیتے ہیں اور برگر لوگوں کو گھورتے رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ

?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری

صیہونی فوج ہائی الرٹ

?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی

روس کو تین گنا بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: الیانوف

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   ایک ٹویٹر پیغام میں آسٹریا کے شہر ویانا میں بین

صیہونی حکومت کے جرائم کی قیمت بھاری اور تکلیف دہ ہو گی

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے

Google tracks location data even when users turn service off

?️ 16 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

ترکی ہاتھ سے نکل گیا:امریکی میڈیا

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی میڈیا نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب

حماس کے ہاتھوں صیہونیوں کی تذلیل؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا

حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے