?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ انہوں نے دو بار محبت کی اور ان کی پہلی محبت ناکام ہوئی، دوسری محبت کے بعد انہیں احساس ہوا ہے کہ محبت کیا ہوتی ہے؟
دانیا انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی معصومیت کی وجہ سے انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں انہیں معصومیت کی وجہ سے نقصانات ہوئے، وہیں انہیں فائدے بھی ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ڈرامے میں معصوم سیریل کلر خاتون کا کردار دیا جائے۔
ان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ایسے کردار کی پیش کش کی جائے، جس میں وہ کم سے کم تین سے زائد محبت کرنے والے افراد کو قتل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جس ڈرامے میں انہیں سیریل کلر کے کردار کی پیش کش کی جائے، اس میں عمران اشرف کو بھی کاسٹ کیا جائے اور وہ ڈرامے کے اختتام پر ہی عمران اشرف کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلیں گی۔
محبت کے سوال پر دانیا انور نے کہا کہ یک طرفہ بڑی بے وقوفی ہوتی ہے، جس میں دوسرا شخص محبت نہیں کرتا لیکن یک طرفہ محبت کرنے والا شخص اپنا وقت ضائع کر رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو وہ فورا اس کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق محبت کے فوری اظہار سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلا شخص بھی آپ سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟
ایک اور سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ انہیں دو بار محبت ہوئی، انہوں نے دونوں بار اعتراف کیا، پہلی محبت ناکام ہوئی جب کہ دوسری محبت کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔
اسی دوران میزبان عمران اشرف نے دانیا انور سے ان کی دوسری محبت کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے اداکارہ کے شوہر سے متعلق انکشاف بھی کیا۔
عمران اشرف نے بتایا کہ دانیا انور نے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی۔
میزبان کی بات پر دانیا انور نے شرمندگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں دوسری شادی اور محبت کے بعد ہی اصل محبت کا احساس ہوا ہے۔
خیال رہے کہ دانیا انور ماضی میں اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے پہلے سے تین شادیاں کرنے والے شخص سے شادی کی۔
دانیا انور بتا چکی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی چوتھی بیوی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے شوہر کی پہلی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں یا نہیں؟
دانیا انور اپنی پہلی شادی پر بھی متعدد بار بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے 19 سال کی عمر میں خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی، جن سے انہیں تین بچے بھی ہیں۔
اداکارہ بتا چکی ہیں کہ ان کےپہلے شوہر نشے کے عادی تھی، ان پر تشدد کرتے رہتے تھے لیکن اس باوجود انہوں نے 6 سال تک شادی چلائی اور پھر خلع لے لی۔


مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور میڈیا میں شدت
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: داعش کے دہشت گردوں نے حالیہ ہفتوں میں دہشت گردی
دسمبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کے مسلمانوں کے نام پیغام
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
مئی
سعودی اتحاد جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے وقت ضائع کر رہا ہے:صنعاء
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
جولائی
وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ زون بنانے کی منظوری دے دی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) جنوبی پنجاب کو ایک طاقتور سیکریٹریٹ قائم کرنے اور پسماندہ
اپریل
لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ
جنوری
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
مئی
نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر
یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
دسمبر