خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے شادی کے دو دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور جویریہ کی شادی ارینج میریج تھی جب کہ ان کی شادی کی تقریبات 21 دن تک جاری رہی تھیں۔

حال ہی میں دونوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنی شادی کی تفصیلات بتائیں۔

دونوں نے بتایا کہ ان کی پسند کی نہیں بلکہ ارینج میریج تھی، دونوں کی پہلی ملاقات کراچی میں ہونے والی ایک غزل تقریب میں ہوئی تھی۔

اداکارہ جویریہ کے مطابق غزل تقریب میں انہیں سعود کی بہن نے دیکھتے ہی پسند کرلیا تھا، انہوں نے اسی وقت ان سے فون نمبر لیا اور کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تقریب کے اگلے ہی روز ان کی بہن نے فون کرکے ان کے گھر آنے کے پوچھا، وہ متعدد افراد کے ہمراہ رشتہ لے کر گھر پہنچ گئی تھیں۔

جویریہ سعود کے مطابق سعود، ان کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں نے تین چکر لگائے اور تیسرے چکر میں رشتہ طے کرکے گئے، جس کے 8 ماہ بعد شادی ہوگئی۔

سعود نے بتایا کہ غزل محفل میں انہوں نے جویریہ کو نہیں دیکھا تھا، انہیں کسی چیز کا علم ہی نہیں تھا، گھر پر انہیں ان کی بہن نے بتایا کہ انہوں نے ان کے لیے لڑکی پسند کرلی۔

اداکار کے مطابق بعد ازاں والدہ نے بھی کہا کہ لڑکی دیکھ لیں اور بات کو آگے بڑھائیں اور پھر ان کی والدہ نے ان کے ساتھی اداکاروں شان، ریمبو اور دیگر کو جاکر لڑکی دیکھنے اور رشتہ طے کرنے کا کہا۔

سعود کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے کے لیے نہ صرف ریما، ریمبو اور شان بلکہ مرحوم امجد صابری اور ریٹائرڈ برگیڈیئر حارث بھی گئے تھے اور تیسرے چکر میں ان کا رشتہ طے ہوگیا۔

سعود نے کہا کہ ان کی شادی اپنے زمانے کی بہت بڑی شادی تھی، جس کی تقریبات 21 تک دن چلی تھیں اور متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔

اداکار کے مطابق ان کی شادی میں پورے کراچی کے پولیس کے تمام محکموں کے افسران شامل ہوئے جب کہ کسٹمز سمیت دیگر اداروں کے اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی اور پوری دنیا سے مہمان آئے۔

دونوں نے بتایا کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ خاندان کی پسند سے ہوئی تھی لیکن بعد میں ان کے درمیان محبت ہوگئی اور دونوں شادی شدہ زندگی سے انتہائی خوش ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے بتایا کہ ان کے بچے سادہ طبیعت کے مالک ہیں، وہ ابھی سے ہی کہتے ہیں کہ وہ سادگی سے ہی شادی کریں گے، ان کی شادی کی تقریبات محدود اور مختصر ہوں گی۔

خیال رہے کہ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کو دو بچے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید کو قومی ٹیم کی تاریخی فتح نہ دیکھنے پر افسوس

?️ 25 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اگرچہ پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست دی

پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد

یوکرین اب کیا مانگ رہا ہے امریکہ سے؟

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے اطلاع دی ہے کہ جنگ کے دوسرے موسم

جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف ٹِک ٹاک شاپ کی سخت کارروائی

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی شاپنگ

صیہونی نمائندے کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونے سے انکار

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غزہ سے متعلق اجلاس

جبالیا میں صیہونی قابضین کے نئے مظالم اور قتل و غارت گری

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے دیر البلح کیمپ میں ایک

او آئی س کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے

آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے