?️
کراچی: (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی ذاتی زندگی اور خاندانی معاملات کو عام کرنے سے گریز کریں۔
حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں، پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی۔
حمیرا اصغر کی تدفین 11 جولائی کو ان کے آبائی شہر لاہور میں کی گئی۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حمیرا اصغر کی افسوسناک موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اداکارہ کا خاندان ناراض بھی تھا تو کم از کم ان کے قریبی لوگوں کو ان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے تھا، ان سے اتنا بے خبر نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ حمیرا کے کردار پر تبصرے اور چغلیاں کرنا بند کریں۔
دوسری جانب، گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حمیرا اصغر کے خاندانی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے لکھا کہ حمیرا نے زندگی بھر اپنی نجی زندگی کو شہرت یا ویوز کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا، تو اب ان کی وفات کے بعد کیوں ان کے ذاتی معاملات کو بے رحمی سے زیربحث لایا جا رہا ہے؟ خدا کے لیے، انہیں سکون سے آرام کرنے دیں۔
حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ وہ سب سے گزارش کرتی ہیں کہ حمیرا اصغر کی تصاویر اور ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بند کریں، وہ اپنی زندگی میں ان معاملات کو عوام میں زیرِ بحث نہیں لانا چاہتی تھیں تو اب ان کی وفات کے بعد ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ براہِ کرم ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
انہوں نے لکھا کہ ریٹنگز یا سوشل میڈیا انگیجمنٹ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ان کے لیے دعا کریں، جو لوگ ہمدردی کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز، ریلز اور حتیٰ کہ ان کی بےجان تصاویر شیئر کر رہے ہیں، وہ دراصل ان کی یاد کا استحصال کر رہے ہیں۔
حدیقہ کیانی کے مطابق ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے، ان کی نجی زندگی کا احترام کریں، ان کی روح کو عزت دیں اور ان کے غمزدہ خاندان کے لیے صبر و سکون کی دعا کریں، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔
مشہور خبریں۔
رحیم یار خان؛ نہر میں 150 فٹ چوڑا شگاف، 5 دیہات زیر آب، کئی مکانات منہدم
?️ 23 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) رحیم یار خان میں نہر صادق فیڈر
مئی
چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین
جنوری
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے
مئی
خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
یمنی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی ذرائع ابلاغ کی زبانی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی پالیسیوں کا معترف، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مانیٹری فنڈ اور
اکتوبر
بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، سرفراز بگٹی
?️ 28 اگست 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
اگست
اردوغان پیوٹن سے دوبارہ کب ملاقات کریں گے؟
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: جبکہ ترکی نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں
جولائی