حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

🗓️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں آئٹم نمبرزگانے سراسر خواتین کی توہین ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بچپن، جوانی، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپنے مداحوں کو بہت سے ایسے پہلوؤں سے روشناس کرایا ہے جو کہ اس سے قبل کسی کو معلوم نہیں تھے۔

حمزہ علی عباسی سے شو کی میزبان کی جانب سے فلموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے آئٹم نمبرز کا سہارا لینے اور اِن سے متعلق سوال پوچھا گیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں، آئٹم سانگز سراسر خواتین کی توہین ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام، بچے بوڑھے اتنا سیاستدانوں کو فالو نہیں کرتے ہیں جتنا فنکاروں کو فالو کرتے ہیں، اگر وہ قمیص پہنے بغیر کوئی تصویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں یا پھر اگر کوئی ٹی وی ڈرامہ کی اداکارہ آئٹم سانگ کے لیے کم کپڑے پہنے تو بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا۔حمزہ علی عباسی نے اپنے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ ’آٹم سانگ کے گانے کے بول نہایت گندے ہوتے ہیں جو کہ صرف اُن کے خیال میں خواتین کی توہین ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے ساتھ معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کے نئی شرطیں

🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کے ساتھ ایک حالیہ

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع

🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ

باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے آکر کوئی بات نہیں کرتا، چیف جسٹس

🗓️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کالعدم

عالمی برادری صیہونیوں کے دہشت گردانہ جرائم کو روکے: شام

🗓️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے پے درپے حملوں کی مذمت

لیگی رہنماؤں میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے: اسدعمر

🗓️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ

دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور

🗓️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ

بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل

🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی

لاگت میں کمی کے باوجود ریلوے ’ایم ایل ون‘ منصوبہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط

🗓️ 14 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی سے پشاور تک 1726کلومیٹر پر محیط مین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے