?️
سچ خبریں: حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں قانونی مقدمے کا سامنا کرنے والے آئرلینڈ کے میوزیکل بینڈ ’نیکیپ‘ کے گلوکار 27 سالہ لیام اوہانا فلسطین رومال پہن کر عدالت میں پیش ہوگئے۔
خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق لیام او’ہانا 18 جون کو عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان پر دہشتگردی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن میں نومبر 2024 میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران حزب اللہ کا جھنڈا لہرایا۔
گزشتہ ماہ مئی میں ان پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی لیکن اس وقت یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ان پر کس الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی اور اب عدالت میں ان پر دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
نوجوان ریپر ویسٹ منسٹر میجسٹریٹس کورٹ میں فلسطینی کفیہ (رومال) پہنے سیاہ چشمے لگائے پیش ہوئے۔
عدالت کے باہر اور اندر موجود ان کے سینکڑوں مداحوں کی جانب سے ”فری فلسطین“ اور ”نیکیپ“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
مختصر سماعت کے دوران گلوکار نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی قرار دیا، انہوں نے صرف اپنا مختصر تعارف اور خود پر لگے الزامات کو مسترد کرنے کا بیان دیا۔
عدالت نے او’ہانا کو ضمانت پر رہا کر دیا اور اگلی سماعت 20 اگست کو مقرر کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ ایران اور لبنان کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ پر برطانیہ میں پابندی ہے اور اس کے جھنڈے یا نام کا استعمال قانونی جرم ہے۔
میوزیکل بینڈ نیکیپ اور اوہانا حالیہ عرصے میں غزہ پر جنگ اور اسرائیل کے خلاف بیانات کے باعث خبروں میں رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا
?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر
جون
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ
مئی
ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب
اپریل
امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے
مارچ
غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد
?️ 22 جون 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے
جون
عراقی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کا راکٹ حملہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ موصل میں عراقی
فروری
کوئی عرب اسرائیلی نیٹو نہیں؛ ہر کوئی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: اردن
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیلی حکومت کے کسی
جون
یمن جنگ کی کنجی کس کے ہاتھ میں ہے؛یمنی عہدہ دار کا اہم انکشاف
?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی
مارچ